انگلش بول کر اشیاء فروخت کرنیوالی چھوٹی سی بچی کی ویڈیووائرل

aahi11h22.jpg

پشاور سے تعلق رکھنے والی ایک بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوری ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انگریزی بول کر اپنی اشیاء فروخت کررہی ہے۔

یہ بچی سڑکوں پر پھر پھر کر مکئی کے دانے، مونگ پھلی ، بھنے ہوئے چنے اور دیگر اشیاء فروخت کررہی ہے جو وہ گھر سے ہی پیک کر لاتی ہے۔

وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کارسوار نے بچی کو روکا اور پوچھا کہ بچی انگلش میں پوچھتی ہے کہ آپ کو کچھ چاہئے جس پر کارسوار پوچھتا ہے کہ کیا فروخت کررہی ہیں جس پر بچی انگلش میں جواب دیتی ہے
https://twitter.com/x/status/1876152385254658469
بچی کا دعویٰ ہے کہ اس نے کسی سکول میں تعلیم حاصل نہیں کی بلکہ گھر میں ہی انگلش سیکھی ہے۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بچی کی تعریف کی اور علی امین گنڈاپور سے اپیل کی کہ اس بچی کی تعلیم کیلئے بندوبست کریں، یہ بچی انتہائی قابل ہے۔

فیصل خان نے ردعمل دیا کہ شمائلہ کا انگلش سنیں اور اندازہ لگائیں کتنی قابل بچی ہے۔ اس عمر میں مزدوری کی بجائے اس بچی کو سکول میں ہونا چاہئیے تھا
https://twitter.com/x/status/1875884373150679187
ایک صارف نے کہا کہ کہاں ہیں وہ جو کہتے ہیں کہ بھارت انگریزی بولنے میں بہت آگے ہے؟ پشاور کی رہائشی اس بچی نے گھر پر ہی انگریزی بولنی سیکھ لی
https://twitter.com/x/status/1875997121373180029
عظمت خان نے تبصرہ کیا ماشاءاللہ اس بچی کی انگلش دیکھیں جو اس نے گھر میں سیکھی پشاور میں ۔۔ گنڈاپور صاحب پلیز اس کواور تعلیم دلوائی جائے تاکہ یہ ابھرتا ہوا ستارہ مر نہ جائے !! کوئی ہے جو اس بچی کا پتہ چلا سکتا ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1875855514778685904
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Baat English par nahi balki....
Ye honi chahiay ki.....
Ye umr school janay ki hai na ki kuch farokht karnay ki.
Agar Pakistan mein Falahi Riyasat hoti to ye bacchi school mein hoti, kisi say kehney ki zaroorat bhi na parti.
Ek falahi Riyasat jis k liay Imran Khan Sahab ki jad o jehad hai.
 

Back
Top