
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں، کبھی تعریف تو کبھی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس بار آئمہ بیگ کو اپنے کنسرٹ میں کچھ الگ کردکھانے کا فیصلہ بڑا بھاری پڑا۔
ہوا کچھ یوں کے آئمہ بیگ نے لندن کنسرٹ میں انگریزی گانے کا انتخاب کیا،آئمہ بیگ کے گانے کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین جھٹ سے میدان میں اترے اور آئمہ بیگ کے گانے پر تبصرے شروع کردیئے۔
https://twitter.com/x/status/1534876480378920960
آئمہ بیگ آسٹریلیا کی معروف گلوکارہ سیا کا مشہور زمانہ گانا ”Cheap Thrills“ پر آواز کا جادو جگارہی تھیں، جس پر صارفین نے کہا کہ آئمہ بیگ نے گانے کے ساتھ انصاف نہیں کیا ،بہتر ہوتا کنسرٹ کے لئے اپنی ہی کسی گانے کا انتخاب کرتیں۔
https://twitter.com/x/status/1534911806283595777
صارفین کی جانب سے کہا گیا سارے گانے کا خانہ خراب کردیا،انگلش گانے آپ کے جیسے گلوکاروں کے لیے نہیں،آئمہ بیگ نے بہت مشکل کانسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے مشکل گانے کا انتخاب کیا اور صحیح سے گایا بھی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1534545095680217089
متعدد صارفین نے لکھا کہ تم سے نہ ہوپائے گا،انگلش کے بجائے اپنے گانے سنانے چاہیے تھے کیونکہ لندن والوں کو انگریزی گانے ہی سننے ہوتے تو پھر گلوکارہ کو وہاں بلانے کی کیا ضرورت تھی۔
https://twitter.com/x/status/1534807985435856900


- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5aimabaigtroolforsia.jpg