
بھارتی معاشرے میں نسل پرستی کی تاریخ تو بہت پرانی ہے لیکن جب سے انتہا پسند ہندو جماعت کے نریندر مودی نے اقتدار سنبھالا ہے مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہےاور پچھلے کچھ عرصے میں بہت سے ناخوشگوار واقعات سامنے آئے ہیں۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے ایونٹ میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران ایسا ہی ایک ناخوشگوار واقعہ سامنے آیا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری میچ کے دوران پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک کرکٹ شائق کو سٹیڈیم میں ہندو پولیس آفیسر پاکستان زندہ باد کہنے سے روک دیتا ہے۔ کرکٹ شائق نے کہا کہ میں پاکستان سے آیا ہوں تو پاکستان زندہ باد ہی کہوں گا؟ کیا میں یہ نہیں کہہ سکتا؟ پولیس آفیسر کرکٹ شائقین کو کہتا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کہہ سکتے ہیں لیکن پاکستان زندہ باد نہیں!
پاکستان کے کرکٹ شائق کے ساتھ پیش آئے اس ناخوشگوار واقعے کی ساتھ بیٹھے لوگوں نے ویڈیو بنا لی جس معروف ٹی وی اینکر مومن ثاقب نے ٹوئٹر پر شیئر کر دیا جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ دنیا بھر سے کرکٹ کے چاہنے والے افراد کی طرف سے اس ناخوشگوار واقعے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
معروف ٹی وی اینکر مومن ثاقب نے بھارت میں ہوئے اس ناخوشگوار واقعے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: میں یہ دیکھ کر انتہائی حیران ہوں، یہ بہت پریشان کن ہے کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے سے روکا جا رہا ہے۔ جو کچھ ہوا یہ سپورٹس کی روح کے خلاف ہے!
https://twitter.com/x/status/1715358242161774893
سینئر سپورٹس رپورٹر فرید خان نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی غصے میں ہوں، بھارت میں پاکستان کے کرکٹ شائقین کو پاکستان زندہ باد کہنے سے روکا جا رہا ہے! عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کیا ہے؟فرید خان نے لکھا کہ پی سی بی کو بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی ورلڈکپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، پی سی بی کیا کر رہا ہے؟ پاکستانی کرکٹ شائقین کو کیا کہنا چاہیے!
https://twitter.com/x/status/1715359968097116305
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: تو اب پاکستانی شائقین کرکٹ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی نہیں لگا سکتے؟ بھارت نے ثابت کیا ہے کہ وہ انتہائی بدترین مہمان نواز ہیں!
https://twitter.com/x/status/1715360740813795337
سپورٹس جرنلسٹ ماہم فاطمہ نے لکھا کہ: بھارتی پولیس آفیسر پاکستانی کرکٹ شائقین کو بھارت میں پاکستان زندہ باد کہنے سے روک رہا ہے!
https://twitter.com/x/status/1715360503634235716
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: بھارت کے سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے دوران پاکستان کرکٹ شائقین کو پاکستان زندہ باد کہنے کی اجازت نہیں ہے! یہی بھارت ہے، یہ لوگ ہر چیز کے بارے میں ایسے ہی سوچتے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1715361497910792566
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6پاکیسئسططساسزیننداباس.png