
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری نے پریشان کردیا, عام صارف ہو یا آن لائن کام کرنے والے سب کے لئے مشکل ہوتا جارہاہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ہول سیل آئی پی بینڈوتھ پرووائیڈرز پاکستان میں دیگر آپریٹرز کی جانب سے آئی پی بینڈوتھ کی دوبارہ فروخت میں شرائط عائد کرکے رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
پاکستان میں، ہول سیل آئی پی بینڈوتھ مارکیٹ پر چار بڑے کیبل آپریٹرز پی ٹی سی ایل، ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹ، سائبر نیٹ اور ایس سی او کا غلبہ ہے۔ یہ کمپنیاں نیچے دیگر انٹرنیٹر سروس پرووائیڈرز کو بینڈوتھ فراہم کرتی ہیں، جیسے فکسڈ لائن اور سیلولر موبائل آپریٹرز، جو پھر اسے گھریلو اور کارپوریٹ صارفین کو فروخت کرتے ہیں۔
نجی ویب سائٹ ”پرو پاکستانی“ کے مطابق آپریٹرز کے قانونی فریم ورک اور متعلقہ لائسنس میں ایسی کوئی شق نہیں ہے جو ڈاؤن اسٹریم پرووائیڈرز کو اپنے ریٹل صارفین کو آئی پی بینڈوتھ دوبارہ فروخت کرنے سے روکتی ہے۔
ہول سیل پرووائیڈرز اب دوبارہ فروخت پر شرائط عائد کر رہے ہیں، جیسے پہلے سے طے شدہ رقم کی وصولی ، قیمت طے کرنا، اور کاروباری مفادات کے تحفظ کے لیے دیگر اقدامات,ان طریقوں کو ٹیلی کام سیکٹر میں منصفانہ مسابقت کے اصولوں کے خلاف دیکھا جاتا ہے اور اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
23 جولائی 2021 کو پی ٹی اے نے نے پی ٹی سی ایل اور ٹی ڈبلیو اے کو پاکستان کی ہول سیل آئی پی بینڈوتھ مارکیٹ میں اہم مارکیٹ پاور آپریٹرز کے طور پر شناخت کیا
حال ہی میں پی ٹی اے کو ڈاؤن اسٹریم پرووائیڈرز کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ہول سیل پرووائیڈرز تجارتی شرائط عائد کرکے دوبارہ فروخت پر پابندی لگا رہے ہیں۔ان خدشات کو دور کرنے کے لیے، پی ٹی اے نے متعلقہ آپریٹرز کے ساتھ انفرادی ملاقاتیں کیں، جن میں مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور آراء اکٹھی کی گئیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ptah1i1h13.jpg