انصارعباسی کے مشورے پر سوشل میڈیا صارفین کا انصارعباسی کو جواب

ansarb1i1i1.jpg

سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی کی جانب سے سیلاب کے حوالے سےبیان پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، انصار عباسی کو منافق کہتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق دی نیوز کےایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے ٹویٹر پر اپنےایک بیان میں کہا کہ سیاستدانو اپنی اپنی سیاست کو چند ہفتوں کے لیے ایک طرف رکھ کر سیلاب زدگان کے زخموں پر مرہم رکھنے کا بندوبست کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک ساتھ بیٹھ کر اس آفت اور اس سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی مدد کا متفقہ میکنزم بنائیں۔
https://twitter.com/x/status/1562349738355302400
انصارعباسی کی اس ٹویٹ پر سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے دی نیوز اخبار کے صفحہ اول کی ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ اپنے ایڈیٹر کو ہدایات دیں کہ سیلاب کی رپورٹنگ کو ترجیح دیں۔
https://twitter.com/x/status/1562351218479009792
اخبار کی یہ تصویر سینئر صحافی و تجزیہ کار عامر متین نے شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ اخبار کے صفحہ اوّل کو غور سے دیکھیں۔ حکومت کا سیلاب پر اک بیان نظر نہیں آتا جبکہ زرداری اور فیڈرل حکومت کی ساری توجہ عمران ساگا پر نظر آتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1562344553340088321
سوشل میڈیا صارفین نے اخبار کی پالیسی کو دیکھتے ہوئےانصارعباسی کےبیان کو منافقت قرار دیا ۔
https://twitter.com/x/status/1562496407801856001
ایک صارف نے کہا کہ سیاستدانوں کی اس ملک اوقات ہی کیا، سوری سیاست دان چھوڑیں کسی کی اس ملک میں کوئی اوقات نہیں ہے سب بادشاہ ، بیگم کے غلام و جوکر ہیں، یہ برائے نام حکومتیں ایک انڈر سیکرٹری کی ایک دھمکی کی مار ہیں اور صحافی تو ٹہرے ہی بکاؤ مال جہاں سے لفافہ و ٹوکری ملے اسی کے گن گانے لگتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1562385951418159104
سوشل میڈیا صارفین نے انصار عباسی کو اس ٹویٹ پر سخت جوابات دیے اور کہا کہ بہتر ہوگا وہ مشورے دینے کےبجائے اخبارمیں اس معاملے کو اٹھائیں۔
https://twitter.com/x/status/1562385424051744768 https://twitter.com/x/status/1562359630633881600 https://twitter.com/x/status/1562673298135486465 https://twitter.com/x/status/1562374886877810688 https://twitter.com/x/status/1562359545149771776