
سنگ دل انسان کی جانب سے سخت سردی کے موسم میں کھیتوں میں بے آسرا چھوڑی جانے والے نوزائیدہ بچی کو کتیا اور اس کے چھوٹے بچوں نے بچالیا۔
انسان کی سنگ دلی اور جانور کی رحم دلی سے بھرپور یہ واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک گاؤں سریستال میں پیش آیا جہاں کسی سنگ دل انسان نے کچھ گھنٹوں کی بچی کو برہنہ حالت اور سخت سردی کے موسم میں ایک کھیت کے بیچ و بیچ بے یارومدگار مرنے کیلئے چھوڑ دیا تھا۔
تاہم اس بچی کو پیدا کرنے والے اس کی زندگی منظور تھی اور اسی پاک ذات نے اس بچی کی حفاظت کیلئے ایک کتیا کو بھیجا جس نے نہ صرف بچی کی حفاظت کی بلکہ اس انسان کی بچی کو اپنے بچوں کے ساتھ لٹا کر اس کے جسم کو ضروری حرارت بھی مہیا کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند گھنٹو ں کی اس بچی جس کے تن سے آنول نال کا ٹکڑا بھی جڑا ہوا تھا جسے رات کی تاریکی میں کسی نے اپنی جان چھڑوانے کیلئے بنا کپڑوں اور بنا کسی حفاظت کے کھیتوں میں پھینک دیا کہ موسم کی سختی یا کوئی جنگلی جانور رات میں ہی اس معصوم ننھی جان کا خاتمہ کردے گا۔
مگر خونخوار کتوں نے بجائے اس بچی کی جان لینے کے اسے بچایا اور کتے کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے ساری رات بچی کےجسم سے جڑ کر اسے سردی سے بھی محفوظ رکھا یہاں تک کہ صبح ایک کسان اس بچی کے رونے کی آواز سن کر متوجہ ہوگیا اور اس نے بچی کو صحیح سلامت حالت میں اٹھا کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے فوری طور پر بچی کو اپنی تحویل میں لے کر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں سے ضروری طبی امداد کے بعد اکنکشا میں رکھا گیا، پولیس بچی کے لواحقین کی تلاش اور اسے کھیتوں میں پھینکنے والےکو ڈھونڈنے کیلئے تفتیش کررہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5nebbadog.jpg