
معروف مذہبی سکالر انجینیئر محمد علی مرزا پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محمد علی مرزا بریلوی مکتبہ فکر سے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے مخالف سمجھے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کرانے کے پیچھے عمیرعلی قادری ہیں جو پیرافضل قادری کے قریبی رشتہ دار سمجھے جاتے ہیں۔
محمدعلی مرزاکے خلاف مقدمہ پر سوشل میڈیاصارفین انکی حمایت میں سامنے آگئے ، ان کا کہنا تھا کہ انجنیئر محمد علی مرزا پر مقدمہ توہین مذہب و اصحابہ کا نہیں ہے بلکہ عمران خان کے مؤقف کی حمایت کی وجہ سے ہے۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔
اینکر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ اگر علمی اور فرقوں کے اختلافات پر ایسے ہی مقدمات شروع کر دیئے گئے تو ہمارے علماء کی ایک بڑی تعداد جیلوں میں بند ہو جائے گی۔ انجینئر صاحب کا مؤقف نیا نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1644423502731137029
انہوں نے مزید کہا کہ نیا صرف اتنا ہے کہ انہوں نے چند ویڈیوز میں اسٹیبلشمنٹ کا اصل چہرہ دکھایا ہے۔
وقار ملک کا کہناتھا کہ کمپنی کچھ مولویوں کو تیار کر رہی ہے جو سوشل میڈیا پہ گستاخانہ مواد کو لے کے بہت شور ڈالیں گے جسکے بعد سوشل میڈیا کو بند یا محدود کیا جائے گا عمران خان کو مین سٹریم میڈیا پہ بند کرنے کے بعد سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کی حکمت عملی میں مولویوں کا اہم کردار ہوگا
https://twitter.com/x/status/1644425047854161920
دیگر سوشل میڈیاصارفین نے بھی محمدعلی مرزا سے اظہاریکجہتی کیااور کہا کہ انجینئر محمد علی پچھلے کُچھ دنوں سے عمران خان کے حق میں اور کمپنی کی مخالفت میں کھل کر سامنے آئے تھے اس لیے انکو نشانہ بنایا جا رہا ہے مذہب کی آڑ لیکر جو قابل مذمت ہے
https://twitter.com/x/status/1644339655054114816 https://twitter.com/x/status/1644282764420579328 https://twitter.com/x/status/1644355940500615168 https://twitter.com/x/status/1644301979810775049
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/twiwwhhais.jpg
Last edited: