
الیکشن کمیشن آف پاکستان نےصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے فنڈز و سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے وزارت خزانہ و داخلہ کے حکام کو طلب کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کے حکام کو آج دوپہر بریفنگ دینے کیلئےطلب کیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری خزانہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے دوران فنڈز اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر الیکشن کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
الیکشن کمیشن اس دوران وزارت داخلہ کے نمائندے الیکشن میں سیکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکاروں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی جائے گی ۔
الیکشن کمیشن وزارت داخلہ سے جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطہ کرکے پاک فوج کو انتخابات کےدوران ڈیوٹیز یقینی بنانے کا بھی کہا جائے گا،، جبکہ وزارت خزانہ کو انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کی ہدایات دی جائیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecpaaahaiah.jpg