
مقبول زمانہ سوشل میڈیا ٹرینڈ #IMPORTEDGOVERNMENTNAMANZOOR پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا ہے۔ جس کے تحت 5 ملین سے زائد لوگ اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔
اس ٹرینڈ کو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر استعمال کیا جا رہا ہے جس میں مبینہ غیر ملکی طاقت کی طرف سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی سازش رچائے جانے کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق صرف ٹویٹر پر ہی اس ہیش ٹیگ کے ساتھ 3 ملین سے زیادہ ٹویٹس ہو چکے ہیں جو بڑے پیمانے پر سامعین تک پہنچ چکے ہیں۔ اس ٹرینڈ کی پوٹینشل ریچ کا تخمینہ 8.2 بلین لگایا گیا ہے۔ اسے دیگر سوشل میڈیا سائٹس جیسے فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس غیر ملکی سازش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں اسی تناظر میں گزشتہ شب رات 8 سے 10بجے تک پرامن احتجاج کی کال دی گئی تھی جس پر ملک کے چھوٹے بڑے سبھی شیروں میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر امڈ آئے تھے۔
ابھی بھی لوگ #IMPORTEDGOVERNMENTNAMANZOOR کے ٹرینڈ کے ساتھ ٹوئٹس، پوسٹس، اسٹوریز اور یوٹیوب پر ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ خان صاحب ہم آپ کے ہیں۔ کہیں گے تو عدلیہ کی کالی بھیڑیں باہر نکال لائیں گے۔ کہیں گے تووطن عزیز کی غیور فوج کے چند بکے لوگوں کو گھسیٹ لائیں گے یقین مانئے 99.99 فیصد فوجی ہمارا ساتھ دیں گے۔اشارہ دیں ہماری جان لہو مال سب حاضر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513387714133262336
جنید احمد نے کہا ہے کہ کال دے کر ابھی وہ عوام میں خود نہیں آیا ۔ یہ عوام کا ازخود نوٹس ہے۔ لگاؤ عدالت کرو فیصلہ ۔ یہ شہریوں کا آرٹیکل 69 ہے۔ سو باتوں کی ایک بات۔
https://twitter.com/x/status/1513387711427661830
میاں اویس نے اسی ٹرینڈ کے ساتھ کہا کہ اگر کبھی اچانک پورے ملک میں ایک ساتھ لائٹ چلی جائے اور انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہوجائے تو آپ نے کسی چیز کا انتظار نہیں کرنا بلکہ کپتان کی حفاظت کیلئے فوری باہر نکلنا ہے بنی گالا پہنچنا ہے یہ امریکی غلام حکومت کسی حد تک بھی جاسکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513387701571051522
ملک حسن رساں نے کہا کہ میں ایک پاکستانی شہری ہونے کے ناطے شہباز شریف کو وزیر اعظم ماننے سے انکار کرتا ہوں ۔ میرا ضمیر کسی چور اور سزا یافتہ شخص کو جوتی کی نوک پہ رکھتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513387684458381312
دانیال نے گزشتہ شب ہونے والے احتجاج کے مناظر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے بغیر اگر اتنی بڑی تعداد میں عوام نکل آئی ہے، عمران خان صاحب جب خود نکلے تو پھر کیا منظر ہو گا؟
https://twitter.com/x/status/1513387669962862592
ایک صارف نے بڑی تعداد میں اس ٹرینڈ کے حق میں ٹوئٹس کرنے والوں کو شاباش دی اور ساتھ میں ٹاپ ٹرینڈز کی تصویر شیئر کی۔
https://twitter.com/x/status/1513389154872221697
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imp-govt-atw.jpg