
روپے کی قدر میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں کمی ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، آج کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے اضافہ ہونے کے بعد ڈالر 229 روپے 82 پیسے کا ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آفیشل اکائونٹ سے کرنسی ایکسچینج ریٹس جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق روپے کی قدر میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں کمی ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، آج کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے اضافہ ہونے کے بعد ڈالر 229 روپے 82 پیسے کا ہو چکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1569271897002749952
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مقامی کرنسی انٹربینک میں 229 روپے 9 پیسے فی ڈالر پر دوپہر 12 بجے تک ٹریڈ کرتی رہی تھی جو روپے کی قدر میں 0.75 فیصد کمی بتا رہے تھے جبکہ اسی دوران امریکی کرنسی 234 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔
آئی ایم ایف پیکیج ملنے کے بعد روپے کی قدر میں 10 سے 20 فیصد تک اضافہ کی توقع تھی لیکن ایسا نہیں ہو سکا، آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد موصول ہوئے جو ناکافی ہیں، پاکستان نے موجودہ مالی سال میں 40 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں جو ملک میں موجود سیاسی عدم استحکام اور دوست ممالک کے مالی مدد کرنے کے حوالے سے محتاط ہونے کے باعث مشکل نظر آرہی ہیں۔
فاریکس مارکیٹ ڈیلر کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر پاکستان میں درآمدات معطل کی گئی ہیں لیکن امریکی کرنسی کی افغانستان سمگلنگ نہ رکنے کی وجہ سے نقد ادائیگیوں میں مسئلہ پیدا ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں فرق کی وجہ سے بین الاقوامی کرنسی اکاؤنٹ سے امریکی ڈالر نکالنے والے صارفین کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور ڈالر کو اوپن مارکیٹ میں بیچنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ انتہائی کم شرح سود کی وجہ سے بین الاقوامی اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کو ترجیح نہیں دیتے۔
انٹر بینک میں ڈالر رواں ماہ کے شروع سے اب تک 11 روپے مہنگا ہوکر 230 روپے کے قریب ہو گیا ہے، مسلسل روپے کی قدر گرنے سے بیرونی قرضوں میں ستمبر کے دوران 1400 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ ڈالر اوپن مارکیٹ میں بھی 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد صارفین کو 236 روپے کا خریدنا پڑ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی جو عوام کیلئے پریشانی کا باعث بنے گی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی رہی۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11ruppedown12epshehbzo.jpg