
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہی ہیں،امریکی وفد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر ان کی تلاشی سے روکنے کیساتھ ساتھ وفد کی تصاویر بھی نہ لینے کیلئے مراسلہ بھیج دیا گیا۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ ان کے استقبال کے لئے وزرات خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے 5، 5 افراد کو انٹری پاس جاری کیے جائیں، اور انہیں گاڑیوں سمیت اسٹیٹ لاونج کی پارکنگ تک رسائی دی جائے،نائب وزیرخارجہ 7 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گی۔
امریکی وفد کے استقبال کے لئےوزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن اور نیو اسلام آباد ائیر پورٹ حکام کوانتظامات کے لیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق وینڈی شرمین اسلام آباد میں 7,8 اکتوبر کو پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گی، جبکہ 6,7 اکتوبر کوبھارت میں اعلیٰ حکام اور سول سوسائٹی کے ممبران سے ملاقاتیں کریں گی،یو ایس انڈیا کونسل کے سالانہ اجلاس میں خطاب بھی کریں گی۔
محکمہ خارجہ کے مطابق وینڈی شرمین ازبکستان کا دورہ بھی کریں گی،امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے،اس سے قبل سی آئی اے کے چیف پاکستان آئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3.jpg