امریکی صدارتی امیدواروں کی مہم پر کتنے ارب ڈالر خرچ ہوئے؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
kamalah11i1h.jpg

واشنگٹن: امریکہ کا حالیہ صدارتی انتخاب امریکی تاریخ کا مہنگا ترین انتخابی میلا رہا۔ صدارتی امیدواروں نے انتخابی مہم پر تقریباً 16 ارب ڈالر خرچ کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کی ہل چل پوری دنیا میں ہے۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ امریکہ کے موجودہ انتخابات رواں برس کے مہنگے ترین انتخاب رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق گذشتہ انتخابی مہم کے دوران 15 ارب ایک کروڑ ڈالر خرچ کئے گئے ۔کملا ہیرس نے ایک ارب ڈالراور ٹرمپ نے 382 ملین ڈالر اکٹھے کئے،

اضافی 694 ملین ڈالر متعلقہ کمیٹیوں سے وصول کئے گئے۔اخراجات کا بڑا حصہ 10 ارب 50 کروڑ ڈالر اشتہارات پر خرچ کئے گئے۔
 

Back
Top