امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو ”پیدائشی شہریت“ ختم کرنے کی اجازت دیدی

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
891609_84011430.jpg


امریکی سپریم کورٹ نے برتھ رائٹ سٹیزین شپ ختم کرنےکیلئے صدرٹرمپ کےحق میں فیصلہ دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے پیدا بچوں کو شہریت کا حق نہیں ملنا چاہیے۔

ٹرمپ نے امریکا میں پیدا بچوں سے شہریت کا حق ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے حکم نامے کو متعدد فیڈرل کورٹس نے عملدرآمد ہونے سے روک دیا تھا تاہم امریکی سپریم کورٹ نے صدرٹرمپ کے ایگزیکٹیو حکم نامے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں سیروتفریح کیلئے آنے والوں کے پیدا بچوں کو شہریت نہیں ملنی چاہیے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ 3 کے مقابلے میں 6 سے صدرٹرمپ کےحق میں رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے فیڈرل کورٹس کے فیصلے کالعدم ہو گئے۔

صدرٹرمپ کےحکم نامے کا اطلاق کچھ ریاستوں میں فوری طور پر شروع ہو جائے گا۔ شہریت کا حق ختم کرنے کیلئے کانگریس میں آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔

ڈیموکریٹس نے سپریم کورٹ کےفیصلےکو شرمناک قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے حکم نامے پر آئندہ 30روز میں عملدرآمد شروع ہو جائےگا۔

Source

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری بہت بڑی فتح ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے الیکشن میں تاریخی مینڈیٹ ملا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم اپنی پالیسیاں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں سے شہریت کا حق ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا، امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کے بچوں کو شہریت نہیں ملے گی۔

دوسری جانب ڈیموکریٹس نے امریکی سپریم کورٹ کے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو حکم نامے کے حق میں فیصلے کو شرمناک قرار دے دیا۔

Source

 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اس فیصلے کے بعد پاکستانی پلید جرنیلوں کی سیاستدانوں کی اور کرپٹ بزنس مینوں کی بیویاں چھٹیوں کے دوران کہاں بچے دیں گی شائد انگلینڈ یا یورپی ملکوں کی شامت آجائے
 

MSUMAIRZ

MPA (400+ posts)
اس فیصلے کے بعد پاکستانی پلید جرنیلوں کی سیاستدانوں کی اور کرپٹ بزنس مینوں کی بیویاں چھٹیوں کے دوران کہاں بچے دیں گی شائد انگلینڈ یا یورپی ملکوں کی شامت آجائے
This right has been overruled in EU and UK long ago.
 

Back
Top