برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائنز سے کولوراڈو جاتے ہوئے آف لوڈ کردیا گیا، عامر خان کہتے ہیں انتظامیہ نے کہا دوست نے ماسک درست طریقے سے نہیں پہنا تھا، جس پر پولیس نے دونوں کو جہاز سے نکال دیا۔
باکسر عامر خان نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوست نے ماسک ٹھیک پہن رکھا تھا،ایئرلائنز کو کیمروں کی مدد سے دیکھناچاہیے کہ میرے دوست یا میں نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ جہاز روک کر اتارا جائے۔
باکسر عامر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ واقعے پر دلی دکھ ہے ، میرے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا،میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا،امریکی ایئر لائنز نے مجھ پر پابندی لگا دی۔
https://twitter.com/x/status/1439297699954806789
امریکی ایئرلائن کے اسٹاف نے پولیس سے شکایت کی اور کہا میرے ساتھی کا ماسک چہرے پر نہیں ہے، اس میں میری تو کوئی غلطی نہیں تھی،کولوراڈو جا رہا تھا،واپس نیو یارک آنا پڑ گیا،نیو یارک سے دوسری پرواز سے ٹریننگ کیمپ جا رہا ہوں،ایئر لائنز کے پاس کیمرے کی ویڈیوہو گی۔
امریکی ایئرلائنز کے ترجمان نے بھی وضاحت دے دی، ترجمان کے مطابق نیویارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ڈیلاس جانے والی پرواز کو اڑان سے پہلے روکا اور دو مسافروں کو اتارا، عملے نے بار بار ماسک پہننے کی درخواست کی، جس پر مسافروں نے ایک نہ سنی۔
مسافروں نے سامان رکھنے ، سیل فون کو ہوائی جہاز موڈ میں لگانے اور ماسک لگانے انکار کردیا، جس پر کارروائی کی گئی۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/OLJP2Zl.jpg