امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری

KMr8216fE.jpg

امریکہ نے سعودی عرب کے لیے دفاعی تعاون کے ایک نئے مرحلے میں سمندر میں مار کرنے والے ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدوں میں اہمیت رکھتی ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ٹارپیڈو فراہم کرے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹارپیڈو سعودی عرب کی آبدوز شکن جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں گے اور ریاض کو مستقبل کے خطرات کے خلاف مؤثر دفاعی تیاری فراہم کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے خدشات پر خصوصی کال کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں موجودہ علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس فروخت کی منظوری سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور سعودی عرب کی فوجی قوت میں اضافہ ہوگا۔​
 

Back
Top