
کراچی کے علاقے فریئر میں امریکہ سے آئی پاکستانی خاتون ڈاکٹر کو قریبی دوست نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کے خلاف فریئر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو جس شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اس کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بلوچستان کے معروف اور بااثر سیاسی گھرانے سے ہے۔
پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے کا نمبر 290/2021 ہے جس میں دفعہ 376/506/337 اے شامل کی گئیں ہیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق 14 اور 15 نومبر کی شب یاسر شاہ اپنی ریوو گاڑی میں متاثرہ ڈاکٹر خاتون کو اپنے گھر چوہدری خلیق الزماں روڈ پر قائم فلیٹ میں لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
https://twitter.com/x/status/1460708449898139648
بعد ازاں ملزم خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد وٹز گاڑی سے ایک نامعلوم سڑک پر پھینک کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4kraoep.jpg