امریکہ:ٹک ٹاک پر مدد کیلئے متعارف اشارے کی مدد سے مغوی لڑکی بازیاب

tik-tok-thumb-help.jpg


ٹک ٹاک پر مدد کیلئے ایک مخصوص قسم کا اشارہ متعارف کرایا گیا تھا جس کو استعمال کر کے امریکی ریاست کینٹکی میں اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی میں ایک کار میں 16 سالہ مغوی لڑکی کو لے جایا جا رہا تھا، گاڑی کا شیشہ بند ہونے اور اغوا کار کے ڈر سے لڑکی چیخ کر مدد کے لیے کسی کو نہیں بلاسکتی تھی اس لیے اس نے خاموشی سے مدد کے لیے ہاتھ کا وہ اشارہ استعمال کیا جو ٹک ٹاک پر وائرل تھا۔

لڑکی نے مٹھی کو مخصوص طریقے سے بند کرکے مدد کا اشارہ دینا شروع کیا، یہ طریقہ اس نے ٹک ٹاک سے سیکھا تھا، ٹک ٹاک کی وجہ سے ہاتھ کا یہ اشارہ دنیا بھر میں مدد کی اپیل کی علامت بن گیا ہے۔

کافی کوششوں کے بعد بالآخر پچھلی گاڑی میں بیٹھے ایک نوجوان نے اس کا اشارہ سمجھ لیا اور پولیس کو فون کردیا۔ کچھ ہی دیر بعد ہی پولیس نے اغواکار کی گاڑی کو روک لیا اور مغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا۔

اس کارروائی کے انچارج پولیس افسر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے اس اشارے کے متعلق نہیں جانتا تھا تاہم مشکل وقت میں مدد مانگنے کے لیے یہ کافی کارآمد طریقہ ثابت ہوا ہے۔
 

Back
Top