امریکہ میں ایئر شو کے دوران 2 طیارے آپس میں ٹکراکر تباہ

13%D8%A6%D8%B3%D9%BE%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%B9%DA%86%D8%B1%D8%A7%D8%B3%DA%BE%DB%81%D9%88%D8%A7%DB%8C%D8%B1.jpg

امریکہ میں ایئر شو کے دوران جنگ عظیم دوم کے دوفوجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے ہیں، واقعہ میں 6 افراد کے جاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ڈیلاس کےایگزیکٹیو ایئرپورٹ پر فوجی دن کی مناسبت سے یادگاری ایئر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جنگ عظیم دوم میں شرکت کرنے والے فوجی طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے۔

https://twitter.com/x/status/1591562115965669376
ایئر شو میں کئی طیارے شامل تھے جنہیں اڑانے والے پائلٹ اپنے کرتب دکھارہے تھے، تاہم ایئر شو کے دوران بوئنگ بی -17 موڑ کاٹتے ہوئے عقب میں آنے والے طیارے بیل پی -63 کنگ کوبرافضا سے ٹکراگیا ۔

https://twitter.com/x/status/1591541681798668291
دونوں طیاروں کے ٹکراؤں کے نتیجے میں ایک طیارے کے دونوں بازو ٹوٹ گئے اور طیارہ بے قابو ہوکر زمین کی طرف آیا اور زمین بوس ہوگیا، دوسرا طیارہ حادثے کے بعد ہوا میں ہی مکمل تباہ ہوگیا، اس ہولناک حادثے کو ایئر شو کی کوریج کیلئے موجود کیمروں نے ہمیشہ کیلئے محفوظ کرلیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1591605873457364994
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر گرنے والے طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں مجموعی طور پر اب تک 6افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں ہیں ، تاہم سرکاری سطح پر ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم الائیڈ پائلٹس نے طیارے میں بطور کریو ممبر موجود اپنےدو سابقہ پائلٹس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
It was possible for the smaller aircraft to avoid the collision if it had turned left. But maybe things happened too quickly.
 

Back
Top