
امریکی شہری کو گھر سے سانپ بھگانا پڑا بڑا بھاری،شہری نے سوچا کے سانپ بھگانے کیلئے دھوئیں سے کام لیاجائیں، لیکن لینے کے دینے پڑ گئے،پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا،واقعہ امریکی ریاست میری لینڈ کی مونٹگومیری کاؤنٹی میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک شخص کے گھر میں متعدد سانپوں نے دھاوا بول دیا، جن سے چھٹکارا پانےکیلئےگھر کے مالک نے کوئلے سے دھواں دیکر سانپوں کو بھگانے کی کوشش کی۔
گھر کے مالک نے کوئلہ جلاکر دھواں دینے کی کوشش کی تو گھر میں آگ لگ گئی اور گھر جل گیا۔
مونٹگومیری کے فائر فائیٹر ڈپارٹمنٹ نے جلتے ہوئے گھر کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس میں لاکھوں ڈالر مالیت کا گھر راکھ ہوتا نظر آرہا تھا،
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گھر کے مالک کو 10 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saanp11231.jpg