امریکا کس طرح “رجیم چینج” کرتا ہے؟ اس بار ماضی سے کیا مختلف ہوا ؟

i1m1h1h1.jpg


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے 2014 میں دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کی 2008 میں امریکی عہدیداروں بشمول جو بائیڈن سے اپنے گھر پر ملاقات ہوئی جنہوں نے ان کی حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ وہ دوبارہ حکومت میں نہیں آئیں گے۔

اس معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے صحافی ارشد شریف نے کہا کہ ماضی میں جس طرح امریکی عہدیدار حکومتوں کے خلاف سازشوں میں ملوث رہے ہیں موجودہ دور میں بھی یہی ہوا ہے کیونکہ امریکا کا یہی طریقہ ہے کہ وہ جس سے ہاتھ ملاتا ہے اسے یہی کہتا ہے کہ تم میری مدد کرو میں تمہاری مدد کروں گا۔
https://twitter.com/x/status/1552629564806873089
ارشد شریف نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کی حکومت کے اختتامی دنوں میں بلاول بھٹو نے امریکا کا نجی دورہ کیا۔ یہی نہیں وکی لیکس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 2008 میں ہی جو بائیڈن، جان کیری اور چک ہیگل نے امریکی سفیر کی رہائشگاہ پر آصف زرداری سے ملاقات بھی کی جس میں اسی حوالے سے گفتگو کی تھی۔

اس معاملے پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دراصل امریکہ کبھی بھی ایک کٹھ پتلی نہیں رکھتا۔ حالانکہ انہوں نے مشرف کو سپورٹ کیا اور مشرف نے مسلم لیگ ق کو لیکن امریکہ نے ق لیگ کو سپورٹ اس لیے نہیں کیا تاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کھڈے لائن نا لگ جائے اور ق لیگ اتنی طاقتور نا ہوجائے کہ اس کو سنبھالنا امریکہ کے لیے مشکل ہوجائے۔
https://twitter.com/x/status/1552514250618421249
صلاح الدین ایوبی نے کہا کپتان کا بیانیہ سچ ہے اور حقیقت اب سامنے آ رہی ہے. یہ لیں
https://twitter.com/x/status/1552343871341973504
روبینہ عزیز نے کہا ان خود ساختہ ارسطووں کیلئے جو سر کے بل کھڑے ہین یہ ثابت کرنے کیلئےکہ عمران خان کا سازش کا بیانیہ درست نہیں۔ سیانےاسیلئیے کہتے ہیں کہ "چور دی ماں نوں مارو چور نون نئیں۔"یہ جھوٹے قلمران اندھوں میں کانے راجہ جو ا خباروں کے صفحے اور میڈیا گندہ کرتے ہیں اور ہمہ وقت عوام کو گمراہ کرنے میں لگے رہتے ہیں۔۔۔ اس قوم کا سب سے بڑا المیہ ہیں۔۔ ان کے لئیے کون معیار قائم کرے گا؟
https://twitter.com/x/status/1552574178519285761
نزاکت عباسی نے کہا 2008 کے الیکشن سے پہلے جو بائیڈن اور کچھ اور امریکی پرویز الٰہی سے ملنے جب آئے تھے کیا گفتگو کی تھی پیپلزپارٹی کو امریکن لے کر آئے تھے امریکی ہمیشہ سازش کرتے رہے لیکن اس بار عمران خان ان کے سامنے کھڑا ہو گیا۔
https://twitter.com/x/status/1552257715778584576
ضیاغوری نے کہا یہ 2008 کہ الیکشن کی حقیقت ہے اسی لیے عمران خان نے اس انتخاب کا بائیکاٹ کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1552335262289604608
 

Back
Top