امریکا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان

1746767509546.png

امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس سے اس کا کوئی تعلق نہ ہو، نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایسی کسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اس سے کوئی تعلق نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں فریق نہیں بن سکتا۔

ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ پاک بھارت تنازع کو جلد از جلد حل ہونا چاہیے اور اس جنگ کو ایٹمی تصادم میں نہیں بدلنا چاہیے، کیونکہ ایسا ہوا تو اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا اور پاکستان نے اس کا جواب دیا، تو امریکا دونوں ممالک کو کنٹرول نہیں کر سکتا۔ امریکا نہ بھارت اور نہ ہی پاکستان کو یہ حکم دے سکتا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔

نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب دو ایٹمی طاقتیں آپس میں لڑتی ہیں تو ہمیں ہمیشہ تشویش ہوتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کشیدگی جتنی جلد ممکن ہو ختم ہو جائے۔ ہم صرف یہ امید اور حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا سفارتی راستہ اختیار کر سکتا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی پر ہمیں گہری تشویش ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے۔
 
Last edited by a moderator:

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Only saving grace in this statement for Pakistan is that China will not say any such thing when supporting Pakistan in case of a conflict
 

Back
Top