
بھارتی میڈیا کے مطابق پیدائش سے ہی جسمانی طور پر جڑے بھائی سوہنا اور موہنا سے متعلق ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ دونوں زیادہ دیر زندہ نہیں رہ پائیں گے۔ والدین نے بھی انھیں چھوڑ دیا لیکن ان دونوں نے ہمت نہیں ہاری اور دوسروں کیلئے مشعلِ راہ بن گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی پرورش امرتسر کی ایک این جی او نے کی سوہنا کو پنجاب سٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ میں نوکری مل گئی۔ موہنا ملازمت کے دوران اس کے ساتھ رہے گا۔ دونوں ڈینٹل کالج کے قریب پاور پلانٹ میں ریگولر ٹی میٹ (مینٹیننس اسٹاف) کے طور پر کام کریں گے۔ ان کی تقرری کا پروانہ 11 دسمبر 2021 کو جاری کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوہنا کو 20 ہزار روپے ماہوار تنخواہ ملے گی۔ دونوں نے اس سال جولائی میں اپنا الیکٹریکل ڈپلومہ مکمل کیا، پھر انہوں نے کمپنی میں جونیئر انجینئر کے عہدے پر بھرتی کے لیے درخواست دی۔ کمپنی الجھن میں تھی کہ کس کو نوکری دی جائے، کیونکہ دونوں کے پاس ڈپلومہ ہے اور دونوں میں ایک جیسی مہارت ہے۔
دونوں سینے کے نچلے حصے سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، سر، سینہ، دل، پھیپھڑے اور ریڑھ کی ہڈی مختلف ہیں، لیکن جسم کے باقی تمام حصے ایک جیسے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2sohnamohna.jpg