امبانی فیملی کے ملازمین کو ہلدی رام کی نمکو،آلوبھجیا،لائٹ چپوڑا کے تحفے

haldiram1h1i2.jpg


ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے ہر طرف چرچے رہے اس شاندار اور مہنگی ترین شادی کا ایک ایک لمحہ خبروں کی زینت بنا رہا,جہاں شادی کے مہمانوں کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام اور لگژری تحائف کے ساتھ شاہی مہمانوں جیسا سلوک کیا گیا۔ وہیں ملازمین کو چند ہزار کا تحفہ دیا گیا۔

شادی میں شرکت کے لئے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے امبانی فیملی نے شاہانہ انداز ہی اپنایا, بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے 25 قریبی دوستوں کو 2 کروڑ کی مہنگی گھڑی سے نوازا ہے، جن فنکاروں کو ریٹرن گفٹ ملے ان میں اداکار شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے دیگر تمام مہمانوں کو فرانسیسی لگژری برانڈ لوئس ووٹن کے بیگز، سونے کی چین، ڈیزائنر چپل جوتے، چاندی کے بروچز، آرام دہ قیمتی نائٹ ویئر، سن رائز کینڈل کی خصوصی موم بتیاں، بنارسی اور کشمیری کام والی ساڑھیاں وغیرہ بطور تحائف پیش کیں۔

ریلائنس کے ملازمین کو بھی تحفے سے نوازا گیا, ملازمین نے امبانی فیملی کو ملنے والے گفٹ باکس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دی,لیکن یہ ڈبہ اونچی دکان کے پھیکا پکوان کے محاورے پر پورا اتری ۔

ڈبہ کھلتے ہی ملازمین کے ارمانوں پر لانی پھر گیا, ڈبے می، مہنگے تحائف کے بجائے ڈبے کے اندر بھارتی مقبول برانڈ ہلدی رام کی مختلف اقسام کی نمکو کے چار پیکٹ، مٹھائیوں کا ایک ڈبہ اور ایک چاندی کا سکہ ہی نکلتا ہے۔نمکو کے پیکٹوں میں ہلدی رام کی آلو بھجیا سیو اور لائٹ چیوڑا شامل ہے۔

ملازمین کو دیئے جانے والے تحفہ پر سوشل میڈیا صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ بڑے لوگوں کو مہنگا گفٹ اور ملازمین کو صرف مٹھائی ؟ ایسا امتیازی سلوک کیوں
https://twitter.com/x/status/1813187826001060004 https://twitter.com/x/status/1812347671379890496 https://twitter.com/x/status/1812726691778761188
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز مارچ میں 3 روزہ جشن سے ہوا تھا جس میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے کنسرٹ بھی شامل تھے۔

امبانی خاندان نے شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک لگژری کروز پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا اور اس کے بعد شادی سے ایک ہفتہ قبل سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا۔
 

Back
Top