امام کو آؤٹ کرنے سے پہلے پانڈیا نے گیند پرکیا پھونکا؟سوشل میڈیا پر بحث جاری

10immmnmmodnfi.png

ہاردیک پانڈیا نے ہاتھوں میں گیند تھام کر اس پر کچھ پڑھ کر پھونکا اور امام الحق کیچ آئوٹ ہو گئے : ویڈیو وائرل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں آج پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ ہوا جس میں بھارت نے قومی کرکٹ ٹیم کو 7 وکٹوں کے ساتھ شکست دے دی۔ بھارت نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بائولنگ کروانے کا فیصلہ کیا اور پوری پاکستانی ٹیم کو 42.5 اوورز میں 191 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ بھارت نے 192 رنز کا ہدف بآسانی 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق 73 رنز کے مجموعی سکور پر 36 رنز بنانے کے بعد بھارتی آل رائونڈر کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آئوٹ ہو گئے تھے۔ ہاردیک پانڈیا کے امام الحق کو آئوٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گیند پر کچھ پھونک رہے ہیں۔ ہاردیک پانڈیا نے امام الحق کو گیند کروانے سے پہلے اس پر کچھ پونکھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں یہی موضوع زیربحث ہے۔

https://twitter.com/x/status/1713214015844045172
ہاردیک پانڈیا نے ہاتھوں میں گیند تھام کر اس پر کچھ پڑھ کر پھونکا اور امام الحق کو گیند کروائی تو وہ وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہو گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1713206126538584083
https://twitter.com/x/status/1713128700148056331
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ ہاردیک پانڈیا نے گیند پر تھوک لگائی ہے تو کسی نے کہا کہ گیند پر کوئی منتر پڑھ کر پھونک رہے ہیں اور کچھ اسے میجک منترا پکار رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1713157503113163009
https://twitter.com/x/status/1713133650123030810
میچ میں ایک اور موقع پر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی تھوڑی سی دیر کے لیے سٹیڈیم سے باہر چلے گئے جس کی وجہ غلط جرسی پہننا بنی۔ بھارتی کرکٹر نے جو جرسی پہن رکھی تھی اس کے کاندھے پر سفید دھاریاں بنی تھیں جبکہ بھارتی ورلڈکپ جرسی پر بھارتی کے جھنڈے کے رنگ کی دھاریاں بنی ہوئی ہیں۔ کوہلی کی جرسی سے متعلق متعدد بھارتی صارفین نے ٹؤئٹ کیے جس کے بعد وہ گرائونڈ سے باہر جاکر جرسی تبدیل کر کے واپس آئے۔

https://twitter.com/x/status/1713116778002612518
 

HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
Usnay kaha Ya Allah agar mai isko out karnay may kamyab ho gaya to musalman ho jaoon ga.
Ab aap sub intezar karain aur 15 din may aap sunain gay ke wo musalmaan ho gaya Inshallah.
 

baalti

Minister (2k+ posts)
us ne bola "ya allah je ae waqai parchi hai te bhazam kr dei"... agay tussi ap siyanay oh... 😅
 

Back
Top