
افغانستان میں دو دہائیوں کے بعد طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی صورتحال بگڑنے کے باوجود آہستہ آہستہ عالمی برادری نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے، ازبکستان کے وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے طالبان حکومت کے لئے مشکلات حل ہونے لگیں، ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے لگے جس کے تحت ازبکستان کے وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔
ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف نے وفد کے ہمراہ امارات اسلامی افغانستان کے وزیرخارجہ سمیت اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔
ازبک وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف کا کہنا تھا کہ ازبکستان دیگر ممالک کی طرح افغانستان کے ساتھ بھی دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کو اہمیت دیتا ہے، ہماری خارجہ پالیسی کسی مسئلے سے نہیں جڑی، افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ، توانائی اور تجارت کے وعدوں پر قائم ہیں اور معاہدے کے تحت کام جاری رکھیں گے۔
ازبک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امارات اسلامی افغانستان کو عالمی برادری میں جلد مضبوط جگہ مل جائے گی۔
ماضی کی سپرپاور روس کی طالبان حکومت کیلئے گرمجوشی بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، روس نے افغانستان کی صورت حال پر عالمی اجلاس میں طالبان رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دینے کافیصلہ کرلیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sahii1131.jpg