الیکٹرانک ووٹنگ مشین،حکومت کا ایک بار پھر ہیکرز کو چیلنج

evm-chack1.jpg


وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ہیک کرنے والوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ایسا کرلے تو اسے بڑا انعام دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اعلان نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے پروگرام"پاورپلے" میں شریک وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کیا اور کہا کہ اگر کوئی حکومت کی جانب سے تیار کردہ ای وی ایم مشین کو ہیک کرلے تو اسے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ہم نے مشین کی ٹیسٹنگ کے دوران کئی ہیکرز کو بلوا کر مشین کو ہیک کرنے کا کہا مگر باوجود کوشش کے کوئی بھی ای وی ایم مشین کو ہیک نہ کرسکا، ہم نے ہیکرز کو 10 لاکھ روپے انعام کا لالچ بھی دیا مگر کسی کو کامیابی نہیں ملی۔


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن سے درخواست کی کہ ایک بار آکر مشین کا جائزہ لے مگر اپوزیشن نے مشین دیکھی تک نہیں، ہمارے اتحادیوں کو بھی اس مشین پر تحفظات تھے ہم نے وہ بھی دور کیے، اپوزیشن کو بھی ہر طرح سے اس معاملے پر مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی مگر یہ نہیں مانے۔

شبلی فراز نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے مشین بنائی جس میں بیٹری نصب ہے اور یہ 24 گھنٹے کام کرتی ہے، اپوزیشن شروع سے ہی ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کرتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی کا حق ہے کہ وہ کسی بھی معاملے پر اپنی رائے دے، مگر اس معاملے میں مخالفت سے ثابت ہوتا ہے کہ اپوزیشن ماضی کی طرح کے ہی انتخابات چاہتی ہے۔

دوسری جان پاکستان الیکٹرونک ووٹنگ مشین استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگی۔ امریکا سمیت 8 ممالک میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا استعمال جاری ہے، امریکا، آسٹریلیا، بیلجیئم اور بھارت میں ای وی ایم کا استعمال ہوتا ہے۔


بھارت میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال 1982 سے ہورہا ہے، برازیل، ایسٹونیا، فلپائن اور وینزویلا میں بھی ای وی ایم کا استعمال جاری ہے۔

 
Last edited by a moderator:

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Im not sure this is the right argument/comment to work with. Just tell people how this is much much better than the current outdated system....and that is all.
No system in the world is foolproof..and we shouldnt present it as such
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
Chalo N league walo apna bachon ko parhana shro kar do ta k who isay hack karnay k qabil ho sakain?
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
انصار عباسی کو بلائے تاکہ وہ اسمیں ہیکنگ کا طریقہ بتا دے۔۔ کچھ دن پہلے یہ وہ ہیکنگ کا طریقہ بتا رہا تھا۔
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Shibli sahab 10 laakh ki lalach ... aapney ipney mein chupi kali bheroon ko nanga kerney ke lye di hey ???? mujeh yaqeen hey aapkey sraff mein se hi koi madad karey ga hackers ki
 

Back
Top