
کچھ روز قبل حبیب اکرم نے ایک وی لاگ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص ہے جس کا نام عمران خان ہے، جس کو لوگوں نے ووٹ دے کر اپنا وزیراعظم بنایا تھا، اس وقت یہ نامعلوم جرم میں اٹک جیل میں بند ہے، عمران خان مانگ بھی کیا رہا ہے جو آئین میں صاف صاف لکھا ہے یعنی الیکشن
اپنے وی لاگ میں حبیب اکرم نے مزید کہا کہ دستور کے تحت الیکشن کروانے کا مقدمہ بھی خوب تھا جس کے فیصلے کے بعد مدعیوں پر ہی آسمان ٹوٹ پڑا، جن کے خلاف فیصلہ تھا وہ عدالت کے پڑوس میں جشنِ فتح مناتے رہے اور وہ جو حق مانگنے آئے تھے قانون کے تازیانوں کی زد میں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1699842393900535820
معاف کیجئے حبیب اکرم صاحب آپ کا احترام ہے مگر عمران نیازی لوگوں کے ووٹوں سے وزیر اعظم نہیں بنے تھے بلکہ آرٹی ایس کے جھرلو سے وزیر اعظم بنے تھے۔ 2018 انتخابات بدترین پری پول دھاندلی کے باوجود ن لیگ جیت رہی تھی مجبورا آرٹی ایس کریش کرنا پڑا اور جھرلو سے تحریک انصاف کو جتوایا گیا تھا۔ تاریخ کو مسخ نہ کیجئیے۔
https://twitter.com/x/status/1699843478614614292
حبیب اکرم نے اس پر جواب دیا کہ احسن بھائی۔ اگر یہ الیکشن جعلی تھا تو ۱اسی کے نتیجے میں بننے والی اسمبلی میں ن لیگ نے بھی حکومت بنائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی اسمبلی کو عمران خان نے توڑا اور ن لیگ اسے بحال کرانے میں بھرپور حصہ لیا۔
حبیب اکرم نے مزید کہا کہ میرے علم میں ایسی چند نشستیں ہیں جہاں آرٹی ایس کی بندش کا فائدہ ن لیگ کو ہی پہنچا۔
اس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے سکرین شاٹ شئیر کیا اور بتایا کہ آرٹی ایس بند ہونے سے پہلے تحریک انصاف کی 118 اور ن لیگ کی 43 نشستیں تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1700004555696578568
صحافی طارق متین نے کہا کہ خدا کا خوف کیجیے احسن اقبال صاحب ، یہ اس دن کے آدھی رات کے ثبوت ہیں ۔ آر ٹی ایس بیٹھنے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہوا اور پھر صبح باجوائی طاقتوں سے یہ حقیقتیں بدل گئیں۔ لیجیے ملاحظہ کیجیے
https://twitter.com/x/status/1699847982705963082
طارق متین کے شئیر کردہ سکرین شاٹس کے مطابق تحریک انصاف این اے 79(محمداحمد چٹھہ)، این اے 106(نثارجٹ بمقابلہ رانا ثناء اللہ )، این اے 73 (عثمان ڈار بمقابلہ خواجہ آصف)میں آگے تھیں
علاوہ ازیں تحریک انصاف سرگودھا، سیالکوٹ کی متعدد نشستوں پر بھی آگے تھی بعدازاں نتائج تبدیل ہوگئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/e11hh11.jpg