Geek
Chief Minister (5k+ posts)

کچھ حقائق سامنے ہوتے ہیں اور کچھ پس منظر میں ۔ دانا لوگ وہ ہوتے ہیں جو پس منظر میں چھپے حقائق پر بھی غور کریں ۔
پاکستان کے مستقبل کا بہت کچھ انحصار اس پر ہے کہ آئندہ الیکشن پوری طرح منصفانہ ہوں ۔ ان میں روپے کے بے دریغ استعمال اور دھاندلی کو روک دیا جائے۔ بہت کم لوگوں نے اس پر غور کیا ہے کہ حکمران اتحاد اور نون لیگ نے خاموشی سے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر مذاکرات کئے اور سمجھوتہ کر لیا۔ یہ دھاندلی کی تیاری ہے ۔ میراخیال مگر یہ ہے کہ وہ اپنا مقصد حاصل نہ کر پائیں گے ۔مجھے لگتا ہے الیکشن سے پہلے وہ کچھ ہونے والا ہے جو مشہور عرب شاعر امرا ئوالقیس نے اپنی موت سے پہلے آخری نظم میں لکھا تھانیزوں کے کتنے بھرپور وار اور کتنے لبریز جام کل انقرہ میں دھرے کے دھرے رہ جائیں گےسب کچھ دھرے کا دھرا رہ جائے گا اور الیکشن انشا ئ اللہ منصفانہ ہوں گے ۔ اس لیے کہ معاشرے کو یہی سازگار ہے ۔ اس لیے کہ فعال طبقات 2008ئ کی طرح میثاقِ جمہوریت کے مسخرے پن اور این آر او جیسے فراڈ کی اجازت نہیں دیں گے ۔ کس قدر آسانی سے لوگ بھول گئے کہ نواز شریف نے دو بار الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا لیکن پھر امریکہ ، برطانیہ اور بے نظیر کے اصرار پر وہ آمادہ ہوگئے۔ بے نظیر کی المناک موت پر ایک بار پھر انہوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا لیکن رچرڈ بائوچر ، نیگرو پانٹے اور پاکستان میں برطانوی سفیر کے علاوہ آخر کار ڈیوڈ ملی بینڈ ان کے درپے ہوئے ۔ میاں صاحب کے لیے ، جن کی دولت اور مستقبل برطانیہ میں ہے، اب الیکشن میں حصہ لینے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا ۔ غیر ملکی دبائو ہی کے تحت وہ گذشتہ دو ماہ سے فوجی قیادت کے خلاف اور باالواسطہ بھارت کی حمایت میں ایک منظم مہم چلا رہے ہیں۔ انتقام اور اقتدار کی آرزو ان پر سوا ر ہے اور سپین کے آخری حکمرانوں کی طرح ، جو باہمی جنگوں میں عیسائیوں سے مدد حاصل کرتے، آصف علی زرداری اور نواز شریف استعمار کی چاکری پر آمادہ ہیں۔ ایسالگتا ہے کہ عسکری قیادت نے ماضی کے جرائم کی تلافی کا ارادہ کر لیا ہے ۔ اگر یہ اندازہ درست ہے اور میراخیال ہے کہ درست تو اس کی سب سے بڑی شہادت یہ ہونی چاہئیے کہ آئندہ الیکشن کو منصفانہ بنانے میں وہ سپریم کورٹ کی مدد کرے۔
مکمل طور پر منصفانہ الیکشن کیسے ممکن ہوں گے ۔ میرے خیال میں ،
نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری اور یہ دو طرح سے ممکن ہے ۔ الف۔اٹھارہ سال کی عمر کے تمام لوگوں کو سپریم کورٹ ووٹ ڈالنے کا حکم دے اور حکم جاری کرے کہ خواہ کچھ ہی کرنا پڑے، نادرہ نومبر 2011ئ تک اٹھارہ سال کے تمام شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرے۔ ب۔میڈیا فعال طبقات اور عوامی رائے عامہ کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرے۔ اگلے الیکشن میں میاں محمد نواز شریف عمران خان کی کردار کشی اور آصف علی زرداری بے تحاشا دولت کے بل پر بروئے کار آئی گے۔اس کا سدّباب کرنا ہوگا۔اگلے الیکشن کے موضوع پر انشا ئ اللہ باقاعدہ کالم لکھوں گا۔
http://natamam.com/News/election_preparation