
تجزیہ کار اور قانونی ماہر ریما عمر نے کہا ہے کہ صدر کے پاس صرف تاریخ دینے کا اختیار ہی نہیں بلکہ وہ آئینی طور پر تاریخ دینے کے پابند ہیں، یہ ان کی آئینی ذمہ داری ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار اور قانونی ماہر ریما عمر نے صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کے اعلان سے متعلق گفتگو کی اور کہاکہ آئین میں اس سے واضح پوزیشن ہو ہی نہیں سکتی کہ صدر کے پاس صرف تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے بلکہ صدرآرٹیکل 48 کے تحت پابند ہیں کہ جب وہ وزیراعظم کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کرتے ہیں تو انہیں 90 روز میں انتخابات کی تاریخ بھی دینی ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1701622480925053336
ریما عمر نے کہا کہ اس میں کوئی چوائس نہیں ہے کہ چلیں میں دے دیتا ہوں یا نہیں دیتا، یہ آئین ان پر پابندی لگاتا ہے انہوں نے تاریخ دینی ہی دینی ہے، اگرصدر کے اس اختیار سے بھی مسئلہ تھا تو 18ویں ترمیم میں اس کو تبدیل کردیتے، اس وقت تو یہی بات ہے کہ قومی اسمبلی کے نئے انتخابات کی تاریخ صدر نے ہی دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل44 میں واضح طور پر لکھا ہے کہ صدر نئی اسمبلی سے نئے صدر کے انتخاب تک اپنے عہدے پر قائم رہیں گے، آئین میں عبوری صدر، کیرٹیکر صدر جیسی کسی چیز کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/reem11h1h1h.jpg