الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ ڈی لسٹ کردیا گیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)



حیران کن صورتحال ! جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں کے علاوہ توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت سے بھی الگ کر دیا گیا ! دونوں ججز گزشتہ روز الیکشن کمیشن کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر دیگر گیارہ ججز کے ہمراہ نوٹس جاری کر چکے ہیں !

اتوہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ بھی تبدیل

آئینی بینچ نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست بھی مقرر کر دی

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ کچھ دیر بعد سماعت کریگا

جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی بینچ کا حصہ نہیں
https://twitter.com/x/status/1920009014445818190
جسٹس امین الدین الیکشن کمیشن کو بچانے کے میدان میں آ گئے، پہلے بینچ تبدیل کیا، اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کا مقدمہ ہی غائب کر دیا۔

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کنول شوزب کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست ڈی لسٹ کر دی گئی، گزشتہ روز کنول شوزب کی توہین عدالت کی درخواست تیرہ رکنی بینچ کے سامنے مقرر تھی جو آج گیارہ رکنی بینچ کے سامنے مقرر نہیں ہے

اسی درخواست کی بنیاد پر جسٹس عقیل عباسی نے الیکشن کمیشن کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا تھا۔

اگر توہین عدالت کی درخواست مقرر ہوتی تو جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کو بھی بینچ میں شامل کرنا پڑتا کیونکہ دونوں جج صاحبان نے توہین عدالت کی درخواست پر کاروائی کرنے کا کہا تھا

توہین عدالت کی درخواست ڈی لسٹ کرنے کا مطلب ہے کہ سپریم کورٹ پہلے توہین عدالت کی کاروائی کرنے میں بلکل سنجیدہ نہیں ہے۔

اب یا تو یہ توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہی نہیں ہوگی اگر ہوئی تو بالکل آخری سماعتوں میں مقرر ہوگی اور اس کو وہیں سے کھڈے لائن لگا دیا جائے گا۔ اب اس بینچ پر اعتماد ختم ہو چکا
https://twitter.com/x/status/1919995873737769419
 
Last edited:

Back
Top