
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان ناقابلِ قبول ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی سیاسی پارٹی کے دباؤ میں آئے بغیر غیر جانبداری کے ساتھ اپنا آئینی کردار ادا کرے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی بے یقینی کے خاتمے کے لیے پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے فیصلہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی حادثے سے بچنا ہے تو سیاست دان انتخابات کے یک نکاتی ایجنڈے پر مل بیٹھیں اور پورے ملک میں ایک ہی روز الیکشن کی تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1638839465715326977
واضح رہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق اپنی جماعت کا منشور بھی پیش کر چکے ہیں، لاہور میں منعقدہ تقریب میں سراج الحق نے اپنی جماعت کے منشور کے اہم نکات بیان کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام بین الاقوامی معاہدوں کی حتمی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی، آرٹیکل 62، 63 کے تحت قومی اسمبلی و سینیٹ ممبران کے لیے آزاد کمیشن بنایا جائے گا۔