
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریرکا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روزکی تقریر کا ٹرانسکرپٹ مانگ لیا۔عمران خان نے تقریر میں چیف الیکشن کمشنرپرتنقید کی تھی۔
الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کےتحت عمران خان کیخلاف کارروائی کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کاروائی کر رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1602205758120235008
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن مجھے نااہل قرار دینے کی کوشش کررہا ہے، الیکشن کمیشن کو اختیار ہی نہیں کہ مجھے نااہل قراردے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی سوالیہ نشان بنا ہوا ہے، اگر میں پارٹی سربراہ نہیں رہاتو کیا مجھے ووٹ نہیں ملےگا؟عوام میرے ساتھ ہیں وہ چوروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کوعمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سمیت 5 اہم کیسز ڈی لسٹ کردیئے ہیں، جس کی سماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔
ڈی لسٹ ہونے والے کیسز میں عمران خان کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے، اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی کے خلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر ایکٹ 2020 کے تحت شکایت۔این اے 22 مردان، این اے 24چارسدہ،این اے31پشاور میں انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے۔این اے108فیصل آباد،این اے 118ننکانہ صاحب میں انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے اور این اے239کراچی،این اے 45کرم میں انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کے کسز شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecpahah113.jpg