الیکشن کمیشن کا صدر اور گورنرخیبرپختونخوا سے مشاورت کا فیصلہ

sikandhaiaah.jpg

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن اجلاس سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ، صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا سے دوبارہ مشاورت کا فیصلہ،ذرائع

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں نہ صرف صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا سے دوبارہ مشاورت کا فیصلہ کیا گیاجن سے الیکشن کی تاریخوں پر مشاورت ہوگی

اجلاس میں کہا گیا کہ انتخابی تاریخوں کی تجویز میں رمضان اور عید کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سے سیکورٹی طلب کرنے کے لۓ مراسلہ بھیجا جاۓ گا جبکہ فنڈز کی فراہمی کے لئے وزارت خزانہ سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ تمام ادارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں،آئین کے تحت تمام سرکاری محکمے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں ، سرکاری اداروں اور محکموں کی طرف سے عدم تعاون توہین عدالت ہو گی۔


الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ و پنجاب کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
ECP is not accepting decision of SC. 54 days mean ECP is not helding election in 90 days. Arny establishment is trying to pass 90 days deadline.

SC is already in the hands of Army establishment.

Yes I also think so, otherwise they would not have left such lacunas in the decision which could be used by ECP and sitting government/establishment.
 

Back
Top