
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے سورس کوڈ تک رسائی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی تفصیلات مانگی گئی تھی جبکہ وزاررت سائنس نے الیکشن کمیشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سورس کوڈ فوری طور پر نہیں دیا جا سکتا، کنسٹرکشن ڈیزائن اور سورس کوڈ کے چوری ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔
اس حوالے سے وزیر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وضاحت کی کہ الیکشن کمیشن کو معلومات کی فراہمی سے انکار نہیں تاہم تکنیکی معلومات کمپنیز سے معاہدے کے بعد فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ای سی پی نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے متعارف کی گئی ای وی ایم پر اعتراضات کیے تھے جس کے بعد حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بین الاقوامی ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، معائنے کے لئے فافن اور پلڈاٹ کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/DgszNTs/9.jpg