
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں، امکان ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ رواں ہفتے ہی کروائے جائے گی۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ کیلئے ہنگامی طور پر سازوسامان کی ترسیل بھی شروع کردی ہے اور ساتھ ہی تمام آر اوز کو سامان کی ترسیل اور انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کروانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی، بعدازاں وفاقی حکومت نے بھی اس فیصلے کو بھی چیلنج کردیا تھا۔
ہفتہ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہونا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی اور اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز نہ ہوسکا۔
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کارکن قطاریں بنا کر ووٹ ڈالنے کیلئے لائنوں میں لگ گئے لیکن سب جگہ تالے لگے ہوئے تھے جس پر صحافیوں اور عوام کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کوملا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecp1h1h121.jpg