
الیکشن کمیشن نے رمضان المبارک میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا عندیہ دیدیا۔الیکشن کمیشن سےعدالت نے حتمی تاریخ مانگی تھی اور کہا تھا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹائم لائن دے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کے حکم پر آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سے ملاقات کی اور عدالتی حکم کے تناظر میں مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کو ماہ رمضان میں کروانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ملاقات میں سپیشل سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل قانون الیکشن کمیشن بھی شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے 1997ء میں بھی عام انتخابات ماہ رمضان کے دوران منعقد کیے گئے تھے۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے اٹارنی جنرل کے علاوہ وزارت داخلہ سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی تھی جس میں 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے الیکشن کمیشن نے معذرت کی تھی جس پر الیکشن کمیشن سےعدالت نے حتمی تاریخ مانگی تھی اور کہا تھا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹائم لائن دے ۔
عدالت کے اسلام آباد میں الیکشن کیلئے سامان ترسیل کرنے لگنے والے وقت بارے پوچھا جس پر ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سامان کی ترسیل میں وقت لگے گا اس لیے 31 دسمبر کو الیکشن نہیں کرائے جا سکتے جبکہ 60 دنوں میں 125 یوسیز میں حلقہ بندیاں بھی ہونی ہیں جبکہ یہ بھی کہا کہ انتخابات کے قریب پہنچ کر حکومت کوئی ترمیم نہ کرے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sikandh11h11.jpg