
گالیوں کی گونج تک عوام کے سامنے نہ جانے کا اعلان کر دینا چاہیے۔عوامی رائے جاننے کا پیمانہ انتخابات ہیں جس سے بچنے کیلئے حیلے بہانے تراشے جا رہے ہیں: سینئر صحافی ایاز امیر
سینئر صحافی وتجزیہ نگار ایاز امیر نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر معاشرے میں عوام کی رائے جاننے کا ایک ہی پیمانہ ہے اور وہ ہے انتخابات جس سے پی ڈی ایم کو ڈر لگ رہا ہے۔ انتخابات سے بچنے کیلئے حیلے بہانے تراشے جا رہے ہیں، طرفداری کی مشق شروع کر دی جاتی ہے جس کا کوئی علاج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے انتخابات نہیں کروانے اور حیلے بہانے کرنے ہیں یا وہ لیول پلئینگ فیلڈ جو آپ بنا چکے ہیں اور بنائی جا رہی ہے تو نوازشریف کے آنے جانے، کندھوں پر اٹھانے سے کیا فرق پڑتا ہے۔ میاں محمد نوازشریف واپس پاکستان آ کر کون سی انتخابی مہم کریں گے؟
https://twitter.com/x/status/1695498705271448033
ایاز امیر کا کہنا تھا کہ کیا عوام کی رائے آپ لوگ ویسے ہی جاننا چاہتے ہیں جیسے ضیاء الحق کے زمانے میں عوامی رائے لی گئی تھی۔ انہیں چاہیے کہ کہہ دیں کہ یہ ملک انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جب تک ہمیں بجلی، پانی ودیگر مسائل کی وجہ سے عوام سے گالیاں پڑ رہی ہیں اور جب تک گالیوں کی گونج ہے ہم عوام کے سامنے نہیں آ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ انتخابات سے ڈر رہے ہیں، بھاگ رہے ہیں، جو ماحول اس وقت ملک میں بنا دیا گیا ہے اس کو بھی سامنے رکھا جائے تو تمام سیاسی جماعتیں جو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں اور لیڈران جیل میں ہیں جیل میں رکھیں لیکن باقی لوگوں کو تو انتخابات کیلئے کاغذ جمع کروانے دیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے کاغذات جمع کروانے پر ان سب کی ہمت کو آزمانا چاہیے۔ اگر ایسا بھی نہیں کیا جا سکتا ہے تو میاں محمد نوازشریف پاکستان میں کون سی انتخابی مہم کو لیڈ کرنے آ رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ayazmah1h11.jpg