
سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ الیکشن والے دن دھاندلی کرنا اب ناممکن ہوگیا ہے اور ایسا کرنا خونی صورتحال کو جنم دے سکتا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹوڈے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا کہ اب اگر انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی جائے گی تو اس کے خوفناک نتائج نکلیں گے، پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش میں جمہوریت بہت پولرائزڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کوکرنے دیں جو وہ کرتی ہیں، آپ بیچ میں مت آئیں ، جب ایڈمنسٹریشن درمیان میں آتی ہے اور کسی ایک کی سائیڈ لیتی ہے تو صورتحال خراب ہوتی ہے۔
اوریا مقبول جان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 2 الیکشن ایسے ہوئے ہیں جن میں 2 المیوں نے جنم لیا، پہلا الیکشن ہے 1970 کا جس میں انتخابات کے بعد مشرقی پاکستان کی اکثریتی جماعت کو تسلیم نہیں کیا گیا ، نتیجے میں آدھا ملک ہمارے ہاتھ سے چلا گیا۔
انہوں نے کہا دوسرا الیکشن1977 کا تھا جس میں پہلے دن دھاندلی کا پورا پروگرام بنایا گیا،اگلے دن الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان ہوا تو تین روز بعد صوبائی اسمبلی میں ہو کا عالم تھا،اس کے بعد چار ماہ کی ایک تحریک چلی جس کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت چلی گئی ، وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اسٹیبلمشنٹ نے الیکشن کروائے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15oryadhandli.jpg