الیکشن سماعت:چیف جسٹس کا سراج الحق کو خراج تحسین

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
سراج الحق کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،آپ نے نیک کام شروع کیا اللہ اس میں برکت ڈالے،عدالت اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالے گی، چیف جسٹس۔۔۔!!!

صف اول کی قیادت کا عدالت آنا اعزاز ہے،قوم میں اضطراب ہے، قیادت مسلہ حل کرے تو سکون ہو جائے گا عدالت حکم دے تو پیچیدگیاں بنتی ہیں، چیف جسٹس سیاسی قائدین افہام و تفہیم سے مسلہ حل کریں تو برکت ہو گی، چیف جسٹس

اچھی بات ہے ن لیگ بھی یہاں موجود ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

ہمیں ایک بریفنگ دی گئی، درخواست گزار بھی ایک ہی دن میں الیکشن چاہتے ہیں، ایک ہی دن کی بات اٹارنی جنرل نے کی تھی لیکن وہ ریکارڈ کا حصہ نہیں بن سکی،فاروق ایچ نائیک صاحب آپ کے پارٹی سربراہ نے بیان دیا وہ بھی اس عمل کی حمایت کرتے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

وزارت دفاع کی بھی یہی استدعا ہے کہ الیکشن ایک دن میں ہوں، چیف جسٹس

درخواست گزار بھی یہہ کہہ رہا ہے کہ ایک ساتھ الیکشن ہوں، چیف جسٹس

اٹارنی جنرل نے یہ نکتہ اٹھایا لیکن سیاست کی نظر ہوگیا، چیف جسٹس

فاروق نائیک بھی چاہتے تھے لیکن بائیکاٹ ہوگیا، چیف جسٹس

عدالت کے سامنے موجود ہیں،سیاسی جماعتیں ایک دن الیکشن کرانے کیلئے مذاکرات کیلئے کوشاں ہیں،وکیل فاروق ایچ نائیک

ہم جو میڈیا پر بات کرتے ہیں وہ اصل میں ایسا نہیں ہوتا، خواجہ سعد رفیق

اس میں کچھ سوشل میڈیا کا بھی کردار ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

سابق صدر آصف زرداری کے مشکور ہیں انھوں نے ہماری تجویز سے اتفاق کیا،ن لیگ نے بھی تجویز سے متعلق بات کی ہے،چیف جسٹس۔۔!

ہم مقابلے پر نہیں مکالمے پر یقین رکھتے ہیں،عید کے بعد اتحادیوں کا اجلاسں بلایا ہے،اپوزیشن کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں،خواجہ سعد رفیق کا روسٹرم پر آکر بیان

اپنے قیادت سے مشورے کے بعد حاضر ہوئے ہیں، خواجہ سعد رفیق

ماحول مشکل ہے لیکن 22 کروڑ عوام کا مسئلہ کے، خواجہ سعد رفیق

الیکشن ہورے ملک میں ایک ساتھ ہونے چاہییں، خواجہ سعد رفیق

انتخابات پر مذاکرات کیلئے پوری طرح تیار ہیں، خواجہ سعد رفیق





 
Last edited:

omerbest

MPA (400+ posts)
درخواست گزار بھی یہہ کہہ رہا ہے کہ ایک ساتھ الیکشن ہوں، چیف جسٹس

ye kab hua?
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

چیف جسٹس صاحب نے ان ٹھگوں کے لیے ونڈو آف آپرچونیٹی تو کریئٹ کر دی ہے جسکا ان سارے سیاسی ٹھگوں نے اپنی طرف سے بغیر سوچے سمجھے خیر مقدم کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ مذاکرات کا پھدو لگا کر وقت ضائع کیا جائے . لیکن یہ سب لوگ بھول رہے ہیں کہ کل کے دو فیصلوں میں عدالت نے صاف صاف لکھ دیا ہے کہ چودہ مئی کا فیصلہ تبدیل نہیں ہو گا . صرف اسی صورت میں کچھ گنجائش نکالی جا سکے گی کہ ٹھگ قومی اسمبلی کے انتخابات پہلے کرنے پر سمجھوتہ کر لیں
اوپر سے عمران نے یہ فیصلہ سن کر ماسٹر سٹروک کھیل دیا کہ رات ہی اپنے تمام امیدواروں کی لسٹیں الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہیں جسے وہ قانونی طور پر رد نہیں کر سکتا اور اسے آج کل میں پی ٹی آئی کو اسکا بلے کا نشان الاٹ کرنا پڑے گا اور پھر اس سے اگلا مرحلہ ایک دو روز میں اعترضات کی سکروٹنی کر کے فیصلہ کرنا ہو گا . اگر ان ٹھگوں نے آج اپنے امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کو جمع نہ کرائیں تو قانونی طور پر یہ سب لوگ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گے
لانگ سٹوری شارٹ..... پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی کی پوری ٢٩٧ سیٹوں پر اپنے ٹکٹ جاری کیے اور وہی اکیلے امیدوار ہیں . باقی پارٹیاں اب امب چوپیں یا گنے یہ انکی مرضی ایوان پورے کا پورا تحریک انصاف کا . یہ قانونی پوزیشن بنتی ہے

وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ