الیکشن رکوانے کے لیے ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
الیکشن رکوانے کے لیے ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ہوگئی ہے ،کثیر تعداد میں افغان باشندوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روکا جائے

شہری آفتاب عالم ورک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر بنچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے

شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نمبر لگا دیا،شہری نے وکیل اختر عباس اور شاہ رخ شیخ کے ذریعے درخواست دائر کی

درخواست گزار کے مطابق ملک بھر میں افغان باشندوں کو ملک سے واپس افغانستان جانے کا حکم دیا گیا ، انکشاف ہوا خبروں میں آیا سعودی عرب اور ملک میں ہزاروں جعلی شناختی کارڈ افغانیوں کو جاری ہوئے ، افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈز پر ووٹ بھی کثیر تعداد میں بن چکے


اس تناظر میں الیکشن کمیشن کو الیکٹرول رول پر نظر ثانی کا حکم دیا جائے ، درخواست میں استدعا

https://twitter.com/x/status/1732367808875618570
https://twitter.com/x/status/1732370483767873922
 

Back
Top