الہان عمر کے دورہ پاکستان پر بھارت تلملا اٹھا

sazi1wh2h112.jpg


بھارت نے امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر کے پاکستان کے دورے کو 'تنگ نظر' سیاست قرار دیا ہے۔ الہان پاکستان کے چار روزہ دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

امریکہ کی معروف قانون ساز الہان عمر نے جمعرات کے روز پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کا دورہ کیا تھا۔ اس متنازعہ علاقے میں کسی امریکی قانون ساز کا اس انداز کا یہ ایک غیر معمولی دورہ تھا، جس پر بھارت نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا، "ہم نے اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ انہوں نے مرکز کے زیر انتظام جموں اور کشمیر کے اس بھارتی حصے کا دورہ کیا ہے جو پاکستان کے پاس ہے، میں صرف اتنا کہوں گا کہ اگر ایسی سیاست دان اپنی تنگ نظری کی سیاست کرنا چاہیں تو یہ ان کی اپنی مرضی ہے''

ان کا مزید کہنا تھا، "ہماری علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی اس (مسئلے کو) کو ہمارا اپنا بناتی ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دورہ قابل مذمت ہے۔''

ادھر امریکہ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی کانگریس کی رکن الہان عمر کا اس ہفتے کا دورہ پاکستان امریکی حکومت کی طرف سے اسپانسرڈ نہیں ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی روزانہ کی نیوز کانفرنس میں اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا، ''جہاں تک میں سمجھتا ہوں، نمائندہ الہان عمر امریکی حکومت کے زیر اہتمام پاکستان کا دورہ نہیں کر رہی ہیں۔ اگر پھر بھی کسی کو جواب چاہیے تو وہ براہ راست ان سے رابطہ کرے۔
https://twitter.com/x/status/1517260537800843264
یا رہے کہ جمعرات کے روز الہان عمر نے آزاد کشمیر کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا تھا، ”میرا نہیں خیال کہ جس حد تک کشمیر کے موضوع پر امریکی کانگریس میں بات ہونی چاہیے اتنی بات بات چیت کبھی بھی ہوئی ہے، بلکہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ بھی اس موضوع پر زیادہ گفتگو نہیں ہوئی ہے۔''
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
it is the fight between immi and biden..
bernie sanders will come too soon.
Right.
Senile Biden was never good, but now he is in control of neocons and out of control.
Pacifist democrats must put a check on him - even pentagon needs taking notice of what pit Biden is to push US in this warpath.
 

Back
Top