اللہ کی نعمتوں پر شکر ادا کیجئے

Amal

Chief Minister (5k+ posts)

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

مالک کا ارشاد ہے
وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّـهِ لَا تُحْصُوهَا
اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو انہیں شمار نہیں کر سکتے۔

عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: «يُصْبِحُ عَلَى كُلِّ سُلَامَى مِنْ أَحَدِكُمْ صَدَقَةٌ، فَكُلُّ تَسْبِيحَةٍ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ تَحْمِيدَةٍ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ تَهْلِيلَةٍ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ تَكْبِيرَةٍ صَدَقَةٌ، وَأَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ صَدَقَةٌ، وَنَهْيٌ عَنْ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ، وَيُجْزِئُ مِنْ ذَلِكَ رَكْعَتَانِ يَرْكَعُهُمَا مِنْ الضُّحَى
[البخاري ومسلم]
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جب تم صبح کرتے ہو تو تم پر ایک ایک جوڑ کے بدلے )بطور شکر( صدقہ ادا کرنا واجب ہے۔ اور دیکھو، سبحان اللہ کہنا صدقہ ہے۔ الحمد للہ کہنا صدقہ ہے۔ لا الہ الا اللہ کہنا صدقہ ہے۔ اللہ اکبر کہنا صدقہ ہے۔ نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ برائی سے منع کرنا صدقہ ہے۔ اور اگر کوئی شخص اس دن میں چاشت کی دو رکعت ادا کر لے تو اس نے اس دن کے ہر جوڑ کا شکر ادا کردیا۔

ایک بھکاری پر نظر پڑی جو خاصی دھوپ میں بیٹھا ھوا تھا.. جس کے نہ ہاتھ تھے اور نہ ھی پاؤں.. جس کے اوپر بہت سی مکھیاں بیٹھی تھیں اور وہ ان کو اڑا بھی نہیں سکتا تھا.. کچھ دیر بعد مجھ پر یہ انکشاف ھوا کہ وہ نہ بول سکتا ھے نہ ھی سن سکتا ھے.. وہ بھیک مانگنے کے لئے تو بیٹھا ھوا تھا لیکن صدا لگانے کے بھی قابل نہیں تھا

میں مُسلسل اس کو دیکھتا اور یہ سوچتا رھا کہ اس بھکاری کی جگہ میں بھی تو ھو سکتا تھا ۔ وہ چاھتا تو مجھے دنیا کا مظلوم ترین انسان بنا دیتا ' پر اس نے نہیں بنایا
میں ساری زندگی بھی سجدے میں رھوں تو بھی اس کا شکر ادا نہیں کر سکتا
اس سارے رحم و کرم کے بعد بھی میں شکر کیوں نہ کروں..؟؟

اِن آنکھوں کا جن سے میں دیکھ سکتا ھوں
اس زبان کا جس سے میں ذکر کر سکتا ھوں
ان ھاتھوں کا جن سے میں دعا مانگ سکتا ھوں

اور شکر کا سب سے احسن طریقہ یہ ھے کہ ھم ابھی سے ، آج سے پورے خلوصِ دل کے ساتھ اللہ کی اطاعت اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا عہد کر لیں

لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ . صحیح بخاری:844، صحیح مسلم:593
اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اے اللہ جو تو دینا چاہے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روکنا چاہے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی شان والے کو اس کی شان تجھ سے نفع نہیں پہنچا سکتی۔



21762183_1814495301897147_5765575704736909850_n.jpg
 
Last edited:
بیشک اللہ رحمان ہے، رحیم ہے ۔ ۔ پریشانی میں جب بھی خود سے کم مرعات یافتہ طبقات کی طرف دیکھیں گے، تو ذوالجلال والاکرام کے لئے شُکر کے الفاظ منہ سے ادا ہونگے
اللہ ہم سب کو آسانیاں عطا فرمائے، اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق دے۔آمین ثم آمین
 

M Adil Ali

Voter (50+ posts)
JazakAllah! Allah Pak tu azeem hy Wahada ho La Shareek hy, Hum pr Raham Farma aur Ya Allah! hamary Mamalat durast farma dy! Ameen!