اللہ کرے بھارت کو کچھ عقل آئے، خواجہ آصف

349361-2079346435.jpg

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی جنگ کا آغاز نہیں کیا جائے گا، لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، پاکستان اس سے زیادہ طاقت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بات خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال پر دوست اور ہمسایہ ممالک کے علاوہ خطے کی بڑی طاقتیں بھی سفارتی سطح پر ثالثی کی کوششیں کر رہی ہیں تاکہ کشیدگی کم ہو اور امن کو موقع ملے۔


وزیر دفاع نے کہا، "اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آئے۔ لیکن اگر جنگ ہم پر مسلط کی گئی، تو کسی کو کوئی شک نہ رہے، ہم جواب ضرور دیں گے۔" ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ہر عمل کا اسی سطح پر ردعمل دے گا۔

خواجہ آصف نے متنبہ کیا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، بھارتی جارحیت کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ تاہم، پاکستان دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم امن کے خواہاں ہیں، لیکن اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔"

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام میں بھارتی سیاحوں پر ہونے والے حملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، لیکن بھارت نے اس مطالبے کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ان کے مطابق، "بھارت کا خاموش رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔"
https://twitter.com/x/status/1917912529818341552
 
Last edited by a moderator:

taban

Chief Minister (5k+ posts)
لو جی بات اب دعاؤں پر آگئی ہے لگتا ہے نونی اور جرنیل ملک سے بھاگ جائیں گے اور جنگ عوام نے ہی لڑنی ہے
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)

للہ کرے بھارت کو کچھ عقل آئے، خواجہ آصف

Allah Karay tum nikammo ko kuch aql aa,ay, PTI aur us k leader par zulm band karo.
Agar aisaa kiya to hamein Allah Aql dey ga.
InshaAllah
 

Back
Top