اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے - اشفاق احمد

janbazali

Chief Minister (5k+ posts)
3acbf06e928998be110bf644f45d214b.jpg

میری ایک تائی تھیں۔ وہ تیلن تھی۔ اس کا شوہر فوت ہو گیا۔ وہ تائی بے چاری کولہو پیلتی تھی۔ نہایت پاکیزہ عورت تھی۔ وہ اٹھارہ سال کی عمر میں بیوہ ہوئی لیکن اس نے شادی نہیں کی۔ جب میں اس سے ملا تو تائی کی عمر کوئی ساٹھ برس کے قریب تھی۔ اس کے پاس ایک بڑی خوبصورت “رنگیل پیڑھی“ تھی، وہ اسے ہر وقت اپنی بغل میں رکھتی تھی جب بیل کے پیچھے چل رہی ہوتی تو تب بھی وہ اس کے ساتھ ہی ہوتی تھی۔ وہ ساگ بہت اچھا پکاتی تھی اور میں سرسوں کا ساگ بڑے شوق سے کھاتا تھا۔ وہ مجھے گھر سے بلا کے لاتی تھی کہ آ کے ساگ کھا لے میں نے تیرے لۓ پکایا ہے۔ ایک دن میں ساگ کھانے اس کے گھر گیا۔ جب بیٹھ کر کھانے لگا تو میرے پاس وہ “پیڑھی“ پڑی تھی میں نے اس پر بیٹھنا چاہا تو وہ کہنے لگی “ ناں ناں پُتر ایس تے نئیں بیٹھنا“ (نہ نہ بیٹا، اس پر مت بیٹھنا)، میں نے کہا کیوں اس پر کیوں نہیں بیٹھنا۔ میں نے سوچا کہ شاید یہ زیادہ خوبصورت ہے۔ میں نے اس سے پوچھ ہی لیا کہ اس پر کیوں نہیں بیٹھنا۔ کیا میں تیرا پیارا بیٹا نہیں۔

کہنے لگی تو میرا بہت پیارا بیٹا ہے۔ تو مجھے سارے گاؤں سے پیارا ہے لیکن تو اس پر نہیں بیٹھ سکتا۔
کہنے لگی بیٹا جب تیرا تایا فوت ہوا تو مسجد کے مولوی صاحب نے مجھ سے کہا کہ “بی بی تیرے اوپر بہت بڑا حادثہ گزرا ہے لیکن تو اپنی زندگی کو سونا بھی بنا سکتی ہے۔ یہ تجھے اللہ نے عجیب طرح کا چانس دیا ہے۔ تو اگر صبر اختیار کرے گی تو اللہ تیرے ہر وقت ساتھ ہو گا کیونکہ یہ قرآن میں ہے کہ “ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے “ تائی کہنے لگی کہ میں نے پھر صبر کر لیا۔ جب کئی سال گزر گۓ تو ایک دن مجھے خیال آیا کہ اللہ تو ہر وقت میرے پاس ہوتا ہے اور اس کے بیٹھنے کے لۓ ایک اچھی سی کرسی چاہیے کہ نہیں؟ تو میں نے “رنگیل پیڑھی“ بنوائی اور اس کو قرینے اور خوبصورتی سے بنوایا۔ اب میں اس کو ہر وقت اپنے پاس رکھتی ہوں اور جب بھی اللہ کو بیٹھنا ہوتا ہے میں اسے اس پر بٹھا لیتی ہوں۔ میں کپڑے دھوتی ہوں، اپنا کام کرتی ہوں، روٹیاں ساگ پکاتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میرا اور اللہ کا تعلق ہے اور وہ صبر کی وجہ سے میرے ساتھ ہے۔

۔

زاویہ دوم، باب پینتیس سے اقتباس
اشفاق احمد

Last edited:

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
بھائی صاحب یہ اچھی نیت سے کہی گئی بات ہے لیکن اس سے الله کا تصور غلط ہوجاتا ہے- الله کو رنگیل پیڑھی کی ضرورت نہیں وہ ہر وقت ہمارے ساتھ ہے- الله کہتا ہے کہ میں تمہاری شہ رگ سے زیادہ تمہارے قریب ہوں وہ ہمارے سوچھ خیالات کو بھی پڑھ سکتا ہے دیکھ سکتا ہے یہی تصور بہتر ہے جو قران میں ہے
[h=6]وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِO
اور ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیںo
(القران، سورۃ ، ق، ایت نمبر: 16)
[/h]
 
kabbasi

Councller (250+ posts)
Its not a saying to Ishfaq Ahmed Its saying of our ALLAH (S.W.T) in Quran nearest meaning "Allah is thoes who do patient".
 
Desi_Action

Banned
صاحبان ۔ اس قسم کے کچرے کو ادبی خدمت کہنا ہی ظلم کرنا ہے۔یہ اشفاق بھی زید حامد کا بڑا بھائی لگتا ہے۔جب سے یہ فوت ہوا ہے اس کی روح عمارہ احمد میں حلول کر گئی ہے۔ فتوے بازی اور فرسودی سے ان کو رغبت سے خاصہ ہے۔ ضیا کے پاکستان میں ادب لکھنے والے بھی تو قدرت اللہ شہاب، ممتاز مفتی اور اشفاق جیسے توہم پرست لکھاری رہے ہیں، جن کو بابے بننے کا ڈھیر شوق رہا ہے۔ خدا بچائے پاکستان کو بابوں سے اور خود نمائی اور پارسائی کے شوق سے۔
ملک خداداد میں گلی گلی تمام گند اسی شوق پارسائی اور میرا عقیدہ تمھارے عقیدے سے بہتر ہے کے شر سے پھیلا ہوا ہے۔
ذاتی نوٹ : اپنی ساری بابا کاروائی کے باوجود یہ صاحب اپنی بیوی بانو قدسیہ کے قلم کے نصف کو بھی نہیں پہنچتے۔
 
you are right but that is for Educated people . U should read Hazrat Musa's meeting with shapard who wanted to groom Allah. It is usually peoples love towards Allah.
بھائی صاحب یہ اچھی نیت سے کہی گئی بات ہے لیکن اس سے الله کا تصور غلط ہوجاتا ہے- الله کو رنگیل پیڑھی کی ضرورت نہیں وہ ہر وقت ہمارے ساتھ ہے- الله کہتا ہے کہ میں تمہاری شہ رگ سے زیادہ تمہارے قریب ہوں وہ ہمارے سوچھ خیالات کو بھی پڑھ سکتا ہے دیکھ سکتا ہے یہی تصور بہتر ہے جو قران میں ہے
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِO
اور ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیںo
(القران، سورۃ ، ق، ایت نمبر: 16)
 
famamdani

Minister (2k+ posts)

Allah sabar karne wallon ke saath he

aur kufar karne walo ke liye sherag se bhi qareeb he
........Thanks
 
Ch Azam

Councller (250+ posts)
Hazrat Musa A.S aik din aik weranay say guzar rahay thay tu unhoon ne deakha k aik shaks asman ki taraf moun kr k Allah say batain kr raha ha or keh raha ha ay meray Allah agar tu meray samnay aye tu main tujay nehlaon, teray bal sanwanron, tery kangi karoon.........Hazrat Musa A.S ne jab ye suna tu usay kaha k jahil admi Allah tu in Siffaat say pak ha or usay Allah k baray main bataya tu wo bohat preshan howa or apnay sar main khak daltay hoye ye kehtay howay chala geya k haye main ne kitna zulm keya ............ Allah ney Hazrat Musa A.S sey Farmaya ae Musa ye ap ne keya kr diya ......... ye banda tu mujay bohat hi peyara tha .......... is ko tu meray baray main kuch pata hi nahi tha, lakin is batoon main jo walihana pan tha mujay bohat pasand tha................

Bhai gee jo bat Isfaq sb ne quote ki ha ye bohat peyar krnay walay logon ki bat ha..........ap us khatoon ka andaza lagain k us ne her waqt is bat ko socha k Allah hamary sath ha.......... keya ham ne kabhi is tarha socha ha............... ????????????????

قران وہ واحد کتاب ہے جس کو پڑھنے سمجنے سے اور اس پر عمل کرنے سے انسان سیدھی راہ پر چلتا ہے- جب بھی انسان اپنی سوچ کے تحت اچھے کام کرتا ہے یا سوچتا ہے تو وہ غلط راستے پر چل نکلتا ہے اسلئے قران کا پڑنا تلاوت کرنا بار بار لازمی ہے لیکن تلاوت تب سہی معنوں میں ہوتی ہے جب اپ اس کو سمجھتے بھی ہوں اگر نہیں سمجھتے تو سمجھنا لازمی ہے اس لئے ترجمے کیساتھ تلاوت اور بھی اچھا ہے
جو قصہ اپ نے سنایا مجھے علم نہیں اپ نے یہ کہاں سے کونسے کتاب سے سنایا ہے- لیکن یہ موسیٰ علیہ سلام کے وقت کا ہے وہ پہلے پغمبر ہیں جس پر تحریر کی صورت الله کی طرف سے دس خطبے یا فقرے نازل ہوئے تھے اس کے بعد بہت سے پغمبر آئے ہیں اور الله کی طرف سے کئی کتابیں نازل ہوئی ہیں جس میں آخری مکمل کتاب قران ہے الله کی طرف سے اور قران کے نازل ہونے کے بعد اپ کے لئے صرف وہ دس جملے کافی نہیں بلکہ قران کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور قران کے ساتھ ہمارے پیغمبر محمد
pbuh پر ایمان بھی لازمی ہے- عیسائی مذھب میں جتنے شرق ہیں اس پر غور کیجئے- اس کے علاوہ آسان صورت سمجھنے کی یہ ہے کہ ہندو بھی مورتیوں سے محبت کرتے ہیں ان کو دودھ پلاتے ہیں ان کو سجدہ کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ مٹی کی مورتیاں ہیں لیکن انہوں نے اپنی خداوں کی محبت میں ہی ان کو بنایا ہوتا ہے جو کہ شرق ہے- شرق کی پیدایش کم علمی اور خدا سے محبت کے نتیجے میں ہوسکتی ہے جو کہ بڑی گناہ ہے- فرقے بھی ایسی صورت میں پیدہ ہوتے ہیں جب ہم قران کو چھوڑ دیتے ہیں اور شخصیات یا مزھبی سکولوں کی طرفداری کا آغاز کرتے ہیں
 
Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Allah sabar karne wallon ke saath he

[HI]aur kufar karne walo ke liye sherag se bhi qareeb he[/HI]
........Thanks
اپکا کیا مطلب ہے میری سمجھ سے باہر ہے- اگر الله قران میں خود یہ کہتا ہے کہ میں شہ رگ سے اپ کے قریب ہوں تو کیا قران کفر کرنے والوں کے لئے ہے؟ لگتا ہے اپ قران کو ہی نہیں مانتے
 
famamdani

Minister (2k+ posts)
اپکا کیا مطلب ہے میری سمجھ سے باہر ہے- اگر الله قران میں خود یہ کہتا ہے کہ میں شہ رگ سے اپ کے قریب ہوں تو کیا قران کفر کرنے والوں کے لئے ہے؟ لگتا ہے اپ قران کو ہی نہیں مانتے

tou aap kufr na karain...................................!!!!!

aur samajh ko bahir na rakhain balke andar le ayain..........................agar aap samjhain .............................

وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَ نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ١ۖۚ وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيْدِ۰۰۱۶اِذْ يَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّيٰنِ۠ عَنِ الْيَمِيْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِيْدٌ۰۰۱۷مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَيْهِ رَقِيْبٌ عَتِيْدٌ۰۰۱۸وَ جَآءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيْدُ۰۰۱۹وَ نُفِخَ فِي الصُّوْرِ١ؕ ذٰلِكَ يَوْمُ الْوَعِيْدِ۰۰۲۰وَ جَآءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَآىِٕقٌ وَّ شَهِيْدٌ۰۰۲۱لَقَدْ كُنْتَ فِيْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيْدٌ۰۰۲۲وَ قَالَ قَرِيْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَيَّ عَتِيْدٌؕ۰۰۲۳اَلْقِيَا فِيْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيْدٍۙ۰۰۲۴مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُّرِيْبِۙ۰۰۲۵ا۟لَّذِيْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِيٰهُ فِي الْعَذَابِ الشَّدِيْدِ۰۰۲۶قَالَ قَرِيْنُهٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطْغَيْتُهٗ وَ لٰكِنْ كَانَ فِيْ ضَلٰلٍۭ بَعِيْدٍ۰۰۲۷قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَيَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ اِلَيْكُمْ بِالْوَعِيْدِ۰۰۲۸مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ وَ مَاۤ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِؒ۰۰۲۹

ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دل میں ابھرنے والے وسوسوں تک کو ہم جانتے ہیں [SUP]20[/SUP]، (اور ہمارے اس براہ راست علم کے علاوہ ) دو کاتب اس کے دائیں اور بائیں بیٹھے ہر چیز ثبت کر رہے ہیں۔ کوئی لفظ اس کی زبان سے نہیں نکلتا جسے محفوظ کرنے کے لیے ایک حاضر باش نگراں موجود نہ ہو [SUP]21[/SUP]۔ پھر دیکھو، وہ موت کی جاں کنی حق لے کر آ پہنچی[SUP]22[/SUP]، یہ وہی چیز ہے جس سے تو بھاگتا تا[SUP]23[/SUP]۔ اور پھر صور پھونکا گیا [SUP]24[/SUP]، یہ ہے وہ دن جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھا۔ ہر شخص اس حال میں آ گیا کہ اس کے ساتھ ایک ہانک کر لانے والا ہے اور ایک گواہی دینے والا[SUP]25[/SUP]۔ اس چیز کی طرف سے تو غفلت میں تھا، ہم نے وہ پردہ ہٹا دیا جو تیرے آگے پڑا ہوا تھا اور آج تیری نگاہ خوب تیز ہے [SUP]26[/SUP]۔ اس کے ساتھی نے عرض کیا یہ جو میری سپردگی میں تھا حاجر ہے [SUP]27[/SUP]۔ حکم دیا گیا ’’ پھینک دو جہنم [SUP]28[/SUP]میں ہر گٹّے کافر[SUP]29[/SUP] کو جو حق سے عناد رکھتا تھا، خیر کو روکنے والا [SUP]30[/SUP] اور حد سے تجاوز کرنے والا تھا[SUP]31[/SUP]، شک میں پڑا ہوا تھا [SUP]32[/SUP] اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا بناۓ بیٹھا تھا۔ ڈال دو اسے سخت عذاب میں [SUP]33[/SUP]‘‘۔ اس کے ساتھی نے عرض کیا ’’خداوندا، میں نے اس کو سرکش نہیں بنایا بلکہ یہ خود ہی پرلے درجے کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا[SUP]34[/SUP] ‘‘۔ جواب میں ارشاد ہوا ’’ میرے حضور جھگڑا نہ کرو، میں تم کو پہلے ہی انجام بد سے خبردار کر چکا تھا[SUP]35[/SUP]۔ میرے ہاں بات پلٹی نہیں جاتی[SUP]36[/SUP] اور میں اپنے بندوں پر ظلم توڑنے والا نہیں ہوں [SUP]37[/SUP]‘‘۔ع

Last edited:

famamdani

Minister (2k+ posts)
. وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِO
16. اور بیشک ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم اُن وسوسوں کو (بھی) جانتے ہیں جو اس کا نفس (اس کے دل و دماغ میں) ڈالتا ہے۔ اور ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیںo
16. And assuredly, We created man and We know (also) the doubts which his (ill-commanding) self puts (into his heart and mind). And We are nearer to him than his jugular vein.

[SIZE=5.2]
[SIZE=5.2]اور بے شک ہم نے انسان کو پیدا کیا اور ہم جانتے ہیں جو وسوسہ اس کے دل میں گزرتا ہے اور ہم اس سے اس کی رگ گلو سے بھی زیادہ قریب ہیں

[/SIZE][SIZE=5.2][/SIZE][SIZE=5.2]اور ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اسکے جی میں جو خیالات آتے ہیں ہم ان کو جانتے ہیں اور ہم انسان کے اس قدر قریب ہیں کہ اسکی رگ گردن سے بھی زیادہ

[/SIZE][SIZE=5.2][/SIZE][SIZE=5.2][/SIZE]اور ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا ہے اور جو خیالات اس کے دل میں گزرتے ہیں ہم ان کو جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی رگ جان سے بھی اس سے زیادہ قریب ہیں

[/SIZE]ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دل میں ابھرنے والے وسوسوں تک کو ہم جانتے ہیں ہم اس کی رگ گردن سے بھی زیادہ اُس سے قریب ہیں
 
Last edited: