
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی۔۔اعلامیہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہر 15 روز بعد پاکستان سے چینی برآمد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی کو برآمد کرنے کی اجازت دینے سے متعلق سمری پیش کی گئی تھی ۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اسٹاک کا جائزہ لینے کے بعد 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اجلاس کے دوران چینی برآمد کرنے کی منظوری دینے کے علاوہ 3 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہر 15 روز بعد پاکستان سے چینی برآمد کی جائے گی۔
اجلاس کے بعد اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شوگر انڈسٹری نے مزید سٹاک معائنے کے معاملے پر اعتراض اٹھایا ہے، صوبہ پنجاب کی طرف سے پہلے ہی انسپیکشن رپورٹ جمع کرائی جاچکی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے سے متعلق غوروخوض کیا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے چینی کو برآمد کرنے کیلئے ایف بی آر کو 10 لاکھ ٹن چینی کے سٹاک کے معائنہ کی تصدیق کی ہدایت کی تھی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت ماحولیات اور ہائوسنگ کی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
دوسری طرف ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ شوگر انڈسٹری کے پاس 15 جنوری 2023ء تک کا سٹاک موجود ہے، اضافی چینی کے لیے شوگر انڈسٹری کے پاس صرف 2 آپشن موجود ہیں، ایک آپشن یہ ہےکہ کرشنگ سیزن میں تاخیر کی جائے تاکہ 15جنوری تک کا سٹاک ختم ہوجائے اور دوسرا طریقہ یہ ہےکہ اتحادی حکومت 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے۔ترجمان کے مطابق چینی برآمد کرنے کے باعث 1ارب ڈالر تک کا غیر ملکی زرِمبادلہ مل سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ecc11.jpg