
افغان کرکٹ ٹیم کے اسپنر اور اسٹار کرکٹر راشد خان طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر لگائی پاپندی کے خلاف پھٹ پڑے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں راشد خان نے ہیش ٹیگ "خواتین کو پڑھنے دو" کے ساتھ ایک حدیث شیئر کی ہے۔
افغان کرکٹر راشد خان کی جانب سے شیئر کی گئی حدیث کا ترجمہ ہے "عِلم کا حاصل کرنا ہر مسلمان (مرد و عورت) پر فرض ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1605453787262423041
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی گئی تھی۔
کابل سے افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4rashidkhaneducation.jpg