
افغانستان میں مکس مارشل آرٹس کو غیر شرعی قرار دیدیا گیا ہے جس کے بعد طالبان حکومت نے اس کھیل پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان وزارت کھیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مکس مارشل آرٹس پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت اس کھیل کو غیر شرعی سمجھتے ہوئے اس پر پابندی عائد کررہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر میں افغانستان کی پولیس نے مکس مارشل آرٹس کی اسلامی یا شرعی قوانین کے حوالے سے تحقیقات کی، اس دوران اس کھیل کے کئی پہلوؤں کو اسلامی تعلیمات کے منافی پایا گیا، تحقیقات کے بعد وزارت نے ملک میں مکس مارشل آرٹس پر مکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش کی۔
اس سفارش کے بعد وزارت کھیل نے مکس مارشل آرٹس پر مکمل پابندی عائد کی، وزارت کھیل کے مطابق پہلے مکس مارشل آرٹس پر جزوی پابندی عائد تھی، اس پابندی کی وجہ اس کھیل میں زخمی ہونے یا موت کا سبب بننے اورتشدد جیسے تصورات ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان میں مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک کھیل مکس مارشل آرٹس ہے، پیر س اولمپکس میں افغانستان کی جانب سے 11 ایتھلیٹس نے شرکت کی تھی جن میں سے 4 مکس مارشل آرٹس کے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mix-marial11.jpg