
سماء نیوز کے مطابق اسلام آباد کے اہم تفریحی مقام ایف 9 پارک میں ایک سرکاری افسر کو تشدد کرکے دونوں آنکھوں سے محروم کرنے والے ملزم کو پولیس نے 5 روز بعد گرفتار کرلیا تاہم اس نے حملے کی جو منطق پیش کی وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق افغان باشندے محمد سید نے ایف 9پارک میں بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے کنسلٹنٹ محمد سہیل پر تشدد کیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو پہچان کر دھر لیا گیا۔
ایس پی صدر اسلام آباد نوشیروان علی نے بتایا کہ پولیس نے کیمروں سے فوٹیج نکالی جس کے بعد ملزم ہاتھ آگیا اور اس نے دوران تفتیش اپنا جرم بھی قبول کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے تشدد سے بینظر انکم سپورٹ پروگرام کا کنسلٹنٹ محمد سہیل دونوں آنکھوں سے محروم ہو گیا ہے جبکہ ملزم نے حملے کی عجیب و غریب یہ منطق دی ہے کہ پارک میں چہل قدمی کے دوران اس نے اس افسر کو دیکھا تو اسے اس میں ایک شیطان نظر آیا۔
ملزم کے مطابق اس نظارے کے بعد اس نے لکڑی کی ایک چھڑی سے افسر کو اس طرح پیٹا کہ اس کی دونوں آنکھیں ضائع ہوگئیں۔ پولیس نے ملزم محمد سید سے واردات میں استعمال ہونے والے آلہ بھی برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/eyes.jpg