
افغانستان میں طالبان کی حکومت نے مقبول موبائل ایپلیکیشنزٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان افغان ٹیلی کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا اورکہا کہ اگلے تین ماہ کے اندر طالبان حکومت مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹا ک اور آن لائن ایکشن گیم پب جی پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت نے یہ فیصلہ شرعی قانون نافذ کرنےوالی انتظامیہ اور سیکیورٹی سیکٹر کے نمائندوں کےاجلاس میں مرتب کی گئی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے۔
اس حوالے سے طالبان حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں جس میں انہیں مقررہ وقت میں وضع کیےگئے اصولوں پر عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس اعلان سے قبل افغان حکومت نے غیر اخلاقی مواد کی نمائش کے الزام میں 23 ملین سےزائد ویب سائٹس کو افغانستان میں بلاک کیے جانے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11tiktokpubgtaliabn.jpg