اغوا ہونے والے پی ٹی آئی طلباء ونگ کے رکن عامر خان واپس آ گئے

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
جب آپ کا روڈ میپ نہ بدلے تو آپ کی منزل اور فائنل ڈسٹینیشن بھی نہیں بدلتی - یہ ووہی ہورہا ہے جو حسینہ واجد نے بھی کیا - وہاں بھی جب سٹوڈنٹس نے فیک 2024 الیکشن اور کوٹا سٹسم کے خلاف احتجاج شروع کیا تو وہاں کی "رپیڈ بٹالین ایکشن " فورس نے سٹوڈنٹس غائب کرنے شروع کردیے- 86 سے زاید سٹوڈنٹس اٹھاے گیے- وہاں اس کو "غیبی معامله " کہا جاتا تھا جیسے ہمارے ہاں " نامعلوم افراد " کی ٹرم استعمال ہوتی ہے - لیکن کیا ان غیبی معاملوں نے حسینہ کا معاملہ ٹھیک کیا ؟ ان سٹوڈنٹس کو یوں اٹھانا دراصل اسی سکرپٹ کو دوہرانا ہے جیسا بنگلادیش میں ہوا ہے - تصویر جلدی مکمل ہوجاتی جب ہر کوئی اس کے پزل لگانے لگتا ہے - غیبی معاملے والے ایسا کرکے دراصل اس سکرپٹ کے پزل مکمل کر رہے ہیں جو جب مکمل ہوگی تو بہت دلفریب نہیں ہوگی اور پھر لوگ بھاگتے ہوے آس پاس کی سرحدیں کراس کرتے پکڑے جارہے ہونگے - وہ اس لئے کہ 'Insanity is doing the same thing over and over again and expecting different results." (Albert Einstein)

https://twitter.com/x/status/1822295012220035333
 

Back
Top